سمیرا گروپ :چیئرمین اور دووائس چیئرمینوں کے امیدوار میدان میں کود پڑے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین یونین کونسل کھبیکی و سابق ایم پی اے ملک مختار اعوان نے سمیرا گروپ کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل کے لیے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ حصول کی باقا عدہ درخواست مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے دفتر جوہرآباد میں جمع کرادی۔جبکہ وائس چیئرمین ضلع کونسل کے لیے یونین کونسل سندرال ریحان عباس بلوچ نے مسلم لیگ نے ٹکٹ کی درخواست بھی دے دی ۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے ضلع خوشاب کی میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے چیئرمین امیدواروں کو یکم فروری کو انٹرویو کے لیے لاہور طلب کررکھا ہے۔ قبل ازیں سمیرا گروپ کے ہی چیئرمین یونین کونسل گنجیال شمالی میاں منیر بھی وائس چیئرمین کی نشست کے لیے مسلم لیگ ن ٹکٹ کی درخواست جمع کراچکے ہیں۔ اسطرح چیئرمین ضلع کونسل کے کے لیے مسلم لیگ ن کے عمران بشیر اعوان، ملک امیر حیدر سنگھا، ہارون بندیال اور ملک مختار اعوان سمیت چار امیدوار پارٹی ٹکٹ کے لیے میدان میں آگئے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے باقاعدہ طور پر تاحال کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا۔وائس چیئرمین ضلع کونسل کی دو نسشتوں پر وار ث کلو گروپ کے چیئرمین یونین کونسل روڈہ حاجی امیر کلاسی، سمیرا گروپ کے میاں منیر اور ریحان بلوچ سمیت تین امیدوار پارٹی ٹکٹ کے لیے آمنے سامنے ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سمیرا گروپ کی جانب سے ضلع کونسل کے اہم عہدوں کے لیے تینوں ایسے امیدوار میدان میں اتارے گئے جنہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ سیاسی حلقوں میںسمیرا گروپ کی طرف سے چیئرمین ضلع کونسل یا کم ازکم وائس چیئرمین کے لیے یونین کونسل تلوکر ملک مسعود نذیر راجڑ کا نامتوقع قرار دیا جارہا تھا لیکن ریحان بلوچ کی بطور وائس چیئرمین ضلع کونسل سامنے آنے کو کسی حد تک غیر متوقع سمجھا جارہا ہے۔
اشتہار 
;
سمیرا گروپ :چیئرمین اور دووائس چیئرمینوں کے امیدوار میدان میں کود پڑے سمیرا گروپ :چیئرمین اور دووائس چیئرمینوں  کے امیدوار میدان میں کود پڑے Reviewed by Khushab News on 10:12:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.