نوشہرہ سون، تمام ممبر فارغ



نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)دوکانداروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی اور ذیلی انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت مین بازار ،عیدگاہ روڈ،میلادچوک،بلدیہ چوک اور تکبیر چوک کے دوکانداروں نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں دوکانداروں نے اپنے حقوق کےلئے فیصلہ کیا کہ تمام تاجروں کی چھوٹی بڑی تنظیموں کو معطل کرکے نئے سرے سے فرض شناس دیانتدار اور دوکانداروں کے حقوق کےلئے کام کرنے والے عہدیداروں کو متفقہ طور پر منتخب کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نذیر احمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ اب تک ہماری تاجر برادری گوناں گوں مسائل ہیں جن میں صفائی کی صورت حال ابتر ہے سیوریج سسٹم نہ ہونے سے گندہ پانی نالیوں سے باہر پھیلا ہوا ہے مین بازار کی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا جس سے بازار میں گاہکوں کارش کم ہوگیا ہے رہی سہی کسردیگر اضلاع سے آنے والے سیل کے نام پر یہاں کے لوگوں کو لوٹ کر رفو چکر ہونے والوں نے نکالی ہوئی ہے سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے شام ڈھلتے ہی پورا بازار تاریکی میں ڈوب جاتا ہے چوری کی بے شمار وارداتیں ہوچکی ہیں جس میں دوکانداروں کا قیمتی سامان نامعلوم چور لے اڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تاجر انکم ٹیکس،بلدیہ ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں مگر انتظامیہ نے ابھی تک ہمارے بنیادی مسائل نہیں حل نہیںکئے جس کےلئے اب ہم متحد ہوکر انتظامیہ سے اپنے مسائل حل کرانے کےلئے کوشاں رہیں گے آخر میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں قاضی تنویر انجم،محمد اعجاز،محمد عرفان،محمد جاوید،طائر امیر،نجم السلام ،ضیا الحق ،محمدپرویز ،نذیر احمد،زاہداعوان نئے عہدیداروں کا چناﺅ اور ممبر سازی کریں گے ۔
اشتہار 
;
نوشہرہ سون، تمام ممبر فارغ نوشہرہ سون، تمام ممبر فارغ Reviewed by Khushab News on 9:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.