واشنگ مشین کا دور ختم پاکٹ سائز ڈولفی آگیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سوئٹرز لینڈ کی ایک کمپنی کی جانب سے تیار کیے گئے اس صابن کی ٹکیہ کی جسامت والے اس آلے کو ‘‘ڈولفی’’ کا نام دیا گیا ہے جو کسی بھی واش بیسن اور برتن کو واشنگ مشین میں تبدیل کرسکتا ہے ۔ الٹراسونک ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا یہ آلہ کپڑوں کو گہرائی تک صاف کرتا ہے ۔کمپنی کے مطابق اگرچہ یہ بڑی واشنگ مشین کی طرح دھلائی نہیں کرتا کیونکہ بڑے پردوں اور چادروں کو دھونا اس کے بس میں نہیں لیکن یہ ایسے نازک اور قیمتی کپڑوں کے لیے زیادہ موثرہے جو واشنگ مشین میں دھوتے ہوئے خراب ہوسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق رواں سال اس کے ہزاروں نمونے بناکر فروخت کیے جائیں گے اور ایک ٹکیہ کی قیمت 109 ڈالر ہے تاہم ابھی اسکی تیاری جاری ہے اور اس کیلئے 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ شروع کی گئی ہے ۔کمپنی کے مطابق آلہ پانی میں جاتے ہی نیلا ہوجاتا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ وہ کام کررہا ہے بعد میں وہ الٹراسونک لہریں خارج کرتا ہے جس سے طاقتور بلبلے بنتے ہیں اس طرح نچوڑے اور رگڑے بغیر صرف 30 منٹ میں کپڑے بالکل صاف ہوجاتے ہیں۔ یہ آلہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے ایک بیگ میں رکھ کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے اور ہر قسم کے کپڑے دھونے کے صلاحیت رکھتا ہے ۔ کمپنی کے مطابق یہ سہولت ان افراد کے لیے ہے جو سفرکرتے ہیں اور کپڑوں کی دھلائی پر وقت اور رقم خرچ نہیں کرنا چاہتے ۔
;
واشنگ مشین کا دور ختم پاکٹ سائز ڈولفی آگیا واشنگ مشین کا دور ختم پاکٹ سائز ڈولفی آگیا Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.