خوبصورت جھیلوں کی وادی سون کا قصبہ عدم توجہی سے مسائلستان بن گیا




نوشہرہ وادی سون(فرحان فاروق اعوان سے) نوشہرہ شہر میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کی بنا پر نالیوں کا گندہ پانی واٹر سپلائی کی پائپ لائینوں میں داخل ہورہا ہے جس سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں محلہ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں معمولی بارش سے گلیوں کا گندہ پانی مکینوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے مین بازار میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے شام ڈھلتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے مین بازار ،عید گاہ روڈ مکمل تباہ حال ہے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا ہے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں نوشہرہ کو تحصیل کا درجہ ملے کافی عرصہ ہوگیا ہے مگر اس کے باوجود معمولی سے معمولی کام کےلئے سنگلاخ دشوار پہاڑی راستوں کو عبور کرکے جوہرآباد ،خوشاب جانا پڑتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ رقم کا بھی ضیاع ہوتاہے دوسری طرف چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے سبزی فروٹ کریانہ اور اشیائے روزمرہ کی قیمتوں کو دوکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے رقبہ کے انتقال اور حصول فرد کےلئے زمیندار ،کاشتکارطبقہ کو متعدد بار دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ ابھی ریونیو ریکارڈ کمپیوٹر ہونا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی بار سیاسی نمائندوں اور انتظامیہ کو تحریری درخواست گزاری بھی کی ابھی تک کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی یہاں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہر ہ کو تحصیل کے اختیارات دےئے جائیں اور انتظامیہ کو فعال بنایا جائے تاکہ یہاں کے شہری سکھ چین کی زندگی بسر کر سکیں۔
;
خوبصورت جھیلوں کی وادی سون کا قصبہ عدم توجہی سے مسائلستان بن گیا خوبصورت جھیلوں کی وادی سون کا قصبہ عدم توجہی سے مسائلستان بن گیا Reviewed by Khushab News on 7:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.