نور پور تھل کے دس خوش نصیب، قرعہ اندازی میں۔۔۔۔

   
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب کے منصوبہ برائے فروغ مشینی کاشتکاری کے تحت محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ٹی ایم اے آفس نورپوتھل میں قرعہ اندازی کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا - تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمثنر نورپور تھل چوہدری علی عاطف نے کی - تقریب میں ڈ ی ڈی او زراعت ڈاکٹر سجاد محمود، واٹر مینجمنٹ آفیسر عبدالشاکر ، تحصیلدار میاں اکرم ، معززین علاقہ اور عوام کی کیثر تعداد موجودتھی - تقریب کے انعقاد کا مقصد کا شتکاروں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق اپنی زمینوں کو کاشت کرنے کی سہولیات بہم پہنچانے اور فصلات کے زیادہ سے زیادہ آگاﺅ کے لئے 50 فیصد رعائیتی نرخوں پر جدید زرعی آلات ومشینی سیٹ کی فراہمی تھی -قرعہ اندازی میں دس خوش نصیب کا میاب قرار پائے گئے - اس موقع پر ڈی ڈی او زراعت ڈاکٹر سجاد محمود نے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ الاٹمنٹ لیٹر کی وصولی کے بعد سات یوم کے اندر اندر اپنی پسندیدہ پری کوالیفائڈ فرم سے بکنگ کرائیں اور رسید ان کے آفس میں جمع کروادی جائے - بصورت دیگر نا کام امیدوار کو الاٹمنٹ کنسیل کر کے ویٹنگ ونر کو زرعی مشین کا سیٹ لینے کی پیش کش کی جائیگی - بعد ازاں انہوں نے بتایاکہ اس ضمن مین 161 درخواستیں موصولی ہوئی تھیں - پڑتال کے بعد 57 دوخواستوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیاگیا ہے -
;
نور پور تھل کے دس خوش نصیب، قرعہ اندازی میں۔۔۔۔ نور پور تھل کے دس خوش نصیب، قرعہ اندازی میں۔۔۔۔ Reviewed by Khushab News on 4:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.