وزیر اعلی ادبی مقابلہ جات گورنمنٹ کالج جوہرآباد میں آغاز




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیر اعلی پنجاب ادبی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں کالجز سطح کے مقابلوں کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے طلباءکے لئے مقابلہ جات گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد جبکہ طالبات کے لئے مقابلوں کی تقریبات گورنمنٹ ڈگری کالج (ویمن ) خوشاب مقرر کیا گیا ہے - اس سلسلہ میں پہلے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد مےں مختلف کالجز کے طالب علموں کے درمیان انٹر ،ڈگری اور ماسٹر سطح کے سٹوڈیٹس کے درمیان ارددمباحثہ ٬ اردو زبان کو ذریعہ تعلیم قرار دیا جائے ، کے موضوع پر مقابلہ ہوا - اس تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خوشاب تابندہ امجد جبکہ تقریب کے صدر پرنسپل کالج پروفسیرفتح محمد ملک تھے - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ پروگرام قابل ستائش ہے - جس سے طالب علموں میں لیڈر شپ کی خصوصیت پیدا ہوتی ہیںاور ان میں آگے پٹرھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے - انہوں نے کہاکہ آج کے پرگرام میں جن طالب علموں نے حصہ لیا -یہ ا ساتذہ کرام کی محنت اور طالب علموں کی خصوصی دلچسپی و کاوش کا بہترین نتیجہ ہے - انہوں نے بچوں کو تلقین کی کہ وہ اس جذبہ کے ساتھ آگے بڑہیں اور نصابی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں -پرنسپل کالج پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا کہ اس پروگرام کا انتظام مختصر اور شارٹ نوٹس پر ہوا تا ہم بچوں کی کارکردگی نہایت تسلی بخش ہے -اردو مباحثہ کے مقابلوں میں انٹر سطح پر فسٹ پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد کے طالب علم نعیم اللہ ،سیکنڈ پوزیشن ڈی پی ایس سکول انیڈ انٹرکالج جوہرآباد کے طالب علم اشعرزمان اور تھرڈپوزیشن سپیریر کالج جوہرآباد کے احمد منان نے حاصل کی - ڈگری سطح کے مقابلوں میں اول عصمت اللہ اور دوم ذیشان علی آئے ، ایم سطح کے مقابلوں میں اول پوزیشن میمونہ اقبال جبکہ دوم پوزیشن ثناءکنول نے حاصل کی - تقریب کے آخرمیں پرنسپل ادارہ ھذا نے بتایا کہ یہ ادبی مقا بلہ جات کے پروگرام گیارہ جنوری تک جاری رہیں گے ضلعی سطح کے اول دوم اور سوم آنے والے طالب علم 12 جنوری سے ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے -
 

;
وزیر اعلی ادبی مقابلہ جات گورنمنٹ کالج جوہرآباد میں آغاز وزیر اعلی ادبی مقابلہ جات گورنمنٹ کالج جوہرآباد میں آغاز Reviewed by Khushab News on 4:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.