سمیرا گروپ کے علاوہ تمام مسلم لیگی اراکین اسمبلی اکٹھے ہو گئے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث کلو کی جانب سے گذشتہ شام نو منتخب یونین کو نسل چیئرمینوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں سمیرا گروپ کے علاوہ تمام اراکین اسمبلی اور اٹھارہ یوسی چیئرمینوں کی شرکت۔ عشائیہ میں سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا، رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الہی بندیال ،ضلع کونسل خوشاب چیئرمین کے لئے  مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے تینوں درخواست دہندہ ملک امیر حیدر سنگھا، ملک عمران بشیر، ملک ہارون بندیال، وائس چیئرمین کے امیدوار حاجی امیر کلاسی کے علاوہ چیئرمین یو سی راہدری حاجی محد صدیق، چیئرمین یو سی چک نمبر پچاس ایم بی،چیئرمین یو سی کھاٹواں لیاقت علی، چیئرمین یو سی بلند ملک سلیم اختر کلو،چیرمین یو سی محب پور سیدعرفان فہیم عباس شاہ، چیئرمین یو سی چوہا ملک سجاد اعوان، چیئرمین یو سی اوکھلی موہلہ احمد نواز، چیئرمین یو سی چک چودہ ایم بی چوہدری عبدالحمید، چیئرمین یو سی رنگپور بگھور گلزار احمد بگھور، چیئر مین یو سی بندیال ملک ہارون بندیال، چیئرمین یو سی بجار محمد علی چواتی،چیئرمین یو سی پیلووینس عصمت اللہ جوئیہ،چیرمین یو نین کونسل کھوڑہ مولوی مشتاق اعوان، چیئرمین یو سی کنڈ مک عبدالرحمن،چیئرمین یو سی چک تریسٹھ ایم بی نور محمد سمیت اٹھارہ یوسی چیئرمینوں نے شرکت کی جبکہ ایک یو سی چیئرمین ملک الیاس عمرہ پر ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سمیرا گروپ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عزیر محمد خان اور انکے گروپ سے وابستہ بعض یوسی چیئرمینوں کی  مسلم لیگ ن کے عشائیہ میں عدم شرکت انکے پارٹی لائین سے ہٹ کر کسی اور ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہےاور یہ سوال اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں  کہ وہ پس پردہ ٹوانہ برادران سے کسی انڈر سٹینڈنگ کے تحت  ضلع چیئرمین کے لئے کسی منصوبہ پر عمل پیرا ہو سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل سمیرا ملک اور احسان ٹوانہ کی ملاقات بارے بھی خبریں شائع ہوئی تھیں جس کی اگرچہ دو نو ں کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔دوسری طرف شاکر بشیر اعوان اور عمران بشیر اعوان نے عشائیہ میں شرکت کرکے اچھا تاثر دیا ہے جس سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو یہ پیغام ملا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے لیئے کوشش کرنا سب کا جمہوری حق ہے لیکن پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کے کسی منصوبہ کا وہ حصہ نہیں ہیں
;
سمیرا گروپ کے علاوہ تمام مسلم لیگی اراکین اسمبلی اکٹھے ہو گئے سمیرا گروپ کے علاوہ تمام مسلم لیگی اراکین اسمبلی اکٹھے ہو گئے Reviewed by Khushab News on 8:49:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.