ہم کسی سے کم نہیں ،وارث کلو بھی میدان میں کود پڑے




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث کلو کی جانب سے مسلم لیگ ن اور آزاد حیثیت میں نو منتخب یونین کونسل چیئرمینوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جا رہا ہے۔یہ عشائیہ اتوار 3جنوری کو شام سات بجے سرکٹ ہاوس جوہرآباد میں دیا جائے گا۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ وارث کلو نے مسلم لیگ نے ضلع خوشاب کے اراکین اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، عذیر محمد خان، ملک آصف بھائ، ملک جاوید اعوان ، ملک کرم الہی بندیال اور سینیٹر ڈاکٹر غوث محمدنیازی کو دعوت نامے جاری کئے ہیں۔وارث کلو کی جانب سے عشائیہ سیاسی حلقوں میں میں موضوع بحث ہے اور اسکو مختلف معنی پہنائے جارہے ہیں۔ تاہم سنجیدہ حلقوں کا خیال ہے کہ اگرچہ سمیرا ملک نے بھی کچھ روز پہلے نومنتخب یو سی چیئرمینوں کے اعزاز میں ایک عشایئے کا اہتمام کیا تھا جس میں 23یوسی چیئرمین شریک ہوئے تھے لیکن اس میں اراکین اسمبلی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اور وہ خالصتاً سمیرا ملک کا شو آف پاور تھا۔لیکن اسکے برعکس وارث کلو کی جانب سے اراکین اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے جو کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے درمیان گہری ہوتی سیاسی کشیدگی اور تلخیوں کو کم کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے سمیرا ملک کے عشائیہ سے انکے گروپ کی برتری کا جو عوامی تاثر قائم ہوا تھا اس تاثر کو زائل کرنا بھی اسکا مقصد ہو سکتا ہے۔ تاہم اب اصل صورتحال تو عشائیہ کے بعد ہی واضح ہوگی کہ وارث کلو کی دعوت میں کون کون سے اراکین اسمبلی اور یو سی چیئرمین شریک ہوتے ہیں۔فی الحال یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس عشائیہ کے مسلم لیگ ن کی بلدیاتی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو تین روز سے سمیرا گروپ کی جانب سے ضلعی چیئرمین کے حوالے سے اپنے پہلے کے موقف سے کم از کم میڈیا کی حد تک کا فی لچک کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ 

;
ہم کسی سے کم نہیں ،وارث کلو بھی میدان میں کود پڑے ہم کسی سے کم نہیں ،وارث کلو بھی میدان میں کود پڑے Reviewed by Khushab News on 8:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.