چیئرمین ضلع کونسل بارے سمیرا ملک کے موقف میں معنی خیز لچک




خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے مسلم لیگ ن کے حامی بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور ارکانِ اسمبلی میں کوئی اختلاف نہیں۔ مسلم لیگ ن کے عہدیدار ،اراکین اسمبلی اور نو منتخب بلدیاتی نمائندے قائدین کے ہر فیصلہ کی پاسداری کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ابھی تک ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کے ا±میدوار کی نامزدگی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم مسلم لیگی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ سب کیلئے قابل قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر بھی مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ضلع خوشاب کے تمام بلدیاتی اداروں کی سربراہی مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  مسلم لیگ ن کے عہدیدار ‘ اراکین اسمبلی اور نو منتخب بلدیاتی نمائندے قائدین کے ہر فیصلہ کی پاسداری کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ سمیرا ملک کی جانب سے جانب سے اپنے گروپ یا اپنے حمائت یافتہ امیدوار کی کامیابی کا دعویٰ نہیں کیا گیا سیاسی مبصرین کے نزدیک سمیرا ملک کے چیرمین ضلع کونسل کے حوالے سے موقف یہ لچک یاتبدیلی معنی خیز ہے
;
چیئرمین ضلع کونسل بارے سمیرا ملک کے موقف میں معنی خیز لچک چیئرمین ضلع کونسل بارے سمیرا ملک کے موقف میں معنی خیز لچک Reviewed by Khushab News on 12:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.