ایک سینیٹر، ایک وزیر، ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے ملکر بھی ایک سمیرا سے پیچھے




مٹھہ ٹوانہ( نامہ نگار سے) ایک سینٹر، ایک وزیر، ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے ملکر بھی ایک سمیراملک سے پیچھے رہ گئے۔ ایم پی اے وارث کلو کی جانب سے نو منتخب چیئرمینوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں اٹھارہ چیئرمینوں نے شرکت کی آزاد منتخب ہونے والے چیئرمین سجاد اعوان چیئرمین چوھا ،چوہدری عبد الحمید چیئرمین14ایم بی،احمد نواز شیخ ٹوانہچیئرمین اوکھلی موہلہ،عبد الرحمان چیئرمین کنڈ،چوہدری نور محمد چیئرمین63ایم بی،مولوی مشتاق چیئرمین کھوڑہ ،جبکہ ن لیگ کے عمران بشیرچیئرمین پدھراڑ،امیر حیدر سنگھاچیئر مین د ئیوال،لیاقت علی چیئرمین پچاس ایم بی،حافظ محمد صدیق چیئرمین راہداری ،عرفان عباس فہیم شاہ چیئرمین محب پور،ملک سلیم اختر کلو چیئرمین بلند ،محمد گلزار بگھور چیئرمین رنگ پور بگھور،محمد علی چواتی چیئرمین بجار ،لیاقت علی چیئرمین کھاٹواں ،عصمت اﷲ جوئیہ چیئرمین پیلو وینس ،محمد امیر کلاسی چیئرمین روڈہ ۔محمد الیاس چیئرمین ناڑی کے عمرہ پر ہونے کی وجہ سے ان کی نمائندگی ان کے بھتیجے نے کی کرم الہی بندیال کی طرف سے پانچ چیئرمین ،وارث کلو کی طرف سے چھے چیئرمین،پی پی 39سے پانچ چیئرمین، جبکہ پی پی 41سے دو ہی چیئرمین شریک ہوئے یاد رہے کہ سمیرا ملک کی طرف سے دیئے جانے والے عشایئے میں 23چیئرمین شریک ہوئے تھے عشائیہ میں سینیٹر وضلعی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر غوث نیازی،ایم این اے شاکر بشیر اعوان،ایم پی اے کرم الہی بندیال ،صوبائی وزیر آصف بھا ،سابق چیئرمین ضلع کونسل امیر مختار سنگھا مختار سنگھا نے شرکت کی۔
;
ایک سینیٹر، ایک وزیر، ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے ملکر بھی ایک سمیرا سے پیچھے ایک سینیٹر، ایک وزیر، ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے ملکر بھی ایک سمیرا سے پیچھے Reviewed by Khushab News on 7:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.