سمیرا گروپ کے آٹھ یو سی چیرمین ن لیگ میں شامل، تین کا انکار




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آزاد منتخب ہونیوالے آٹھ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ ان یو سی چیئرمینوں کی جانب سے یہ اعلان سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیر املک کی رہائش گاہ پر کیاگیا۔ جبکہ سمیرا گروپ کی حمائت کرنیوالے تین یوسی چیئرمینوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سےانکار کردیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالے میں یو سی گنجیال شمالی کے چیئرمین میاں محمد منیر ، سابق صوبائی وزیر الحاج صالح محمد گنجیال کے صاحبزادے یو سی گنجیال جنوبی کے چیئرمین ملک شیر عالم گنجیال،سابق رکن پنجاب اسمبلی حیات اتراءمرحوم کے صاحبزادے ملک محمد زبیر اُتراء،یوسی وڑچھہ کے چیئرمین پیرسید رفیع الدین،یوسی وہیر کے چیئرمین حاجی اﷲدتہ ، یو سی سندرال کے چیئرمین ریحان عباس بلوچ،یو سی کھبیکی کے چیئرمین ملک مختار احمد اعوان( سابق ایم پی اے) ، یو سی کٹھہ سگھرال کے چیئرمین صالح محمد چدھڑنے مسلم لیگ ن کی رکنیت فارم پر کرکے سمیرا ملک کے حوالے کیئے۔ اس موقع پر محترمہ سمیرا ملک نے ایک مرتبہ پھر اپنے دعوے کو دہرایا کہ کہ اُنھیں 23 یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینوں کی حمایت حاصل ہے اور ضلع کونسل خوشاب کا چیئرمین مسلم لیگ ن سے اور انکا حمائت یافتہ ہو گا۔دریں اثناءتین آزاد منتخب ہونیوالے یونین کونسل 51ایم بی کے چیئرمین رضوان مختار رندھاوا ، یونین کونسل آدھی کوٹ کے چیئرمین محمد وارث بگھور ، اور یونین کونسل چک 63ایم بی کے چیئرمین نور محمد نے سمیرا ملک کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایالیکن مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے معذرت کرتے ہوئے اپنی آزاد حیثیت برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ متذکرہ تینوں آزاد یو سی چیئرمینوں کا بنیادی طور پر پی ٹی آئی کے احسان ٹوانہ سے تعلق ہے اور وہ صرف اس صورت میں سمیرا ملک کی حمائت کرینگے اگر انکے حمائت یا فتہ امیدوار کو ضلع کونسل چیئرمین کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملتا ہے ۔واقفان حال کا دعویٰ ہے کہ متذکرہ تینوں یو سی چیئرمینوں کے اس فیصلے سے سمیرا ملک اور احسان ٹوانہ کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کا واضح اشارہ ہے۔
;
سمیرا گروپ کے آٹھ یو سی چیرمین ن لیگ میں شامل، تین کا انکار سمیرا گروپ کے آٹھ یو سی چیرمین ن لیگ میں شامل، تین کا انکار Reviewed by Khushab News on 9:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.