ادبی مقابلہ جات ڈی پی ایس اور سپرئیر کالج نےمیدان مارلیا





خوشاب نیوز ڈاٹ کا م )وزیراعلیٰ پنجاب کے ادبی پروگرامز کے دوسرے روزگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد میں انگلش ڈبیٹ کے مقابلوں کی تقریب کا انعقاد ہوا -تقریب میں پرنسپل پروفیسر فتح محمد ملک ڈپٹی ڈائےرےکٹر کالجز تنویر احمد قریشی،ڈ ی آئی اوتابندہ امجد ،پروفیسر مسرت عباس ملک و دیگر لیکچررز کے علاوہ مختلف کالجز کے طالب علموں نے شرکت کی - ڈبیٹ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد ،ڈسٹرکٹ پیلک سکول اینڈانٹر کالج جوہر آباد اور سپیریر کالج جوہرآباد کے طلبہءنے حصہ لیا - جس کا عنوان تھا "بچوں کے لئے موبائل فون کے استعمال کے نقصانات اور فوائد"پرنسپل فتح محمد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلہ جات وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کروائے جا رہے ہیں - جس سے بچوں کو اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے اور ان کی صلاحتیوں میں مزیدنکھار پیدا ہوتا ہے - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں نصابی ، ہم نصابی ، سپورٹس اور دیگر مثبت سرگرمیوں کوفروغ دے رہی ہے - تاکہ ہمارے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ترقی کریں - اُنہوں نے مباحثہ کے عنوان"بچوں کے موبائل فون کے استعمال اور نقصانات" پر تفصیل سے روشنی ڈالی - ان مقابلوں کے نتائج کے مطابق انٹر سطح پر ڈی پی ایس سکول اینڈ انٹر کالج جوہر آباد کے طالب علم و جاہت احسن نے فسٹ اور سپیریر کالج جوہر آباد کے محمد نعمان نے سیکنڈ جبکہ اسی کالج کے اسد محمود نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی - گریجوایشن سطح کے مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد کے مولابخش نے اول پوزیشن جبکہ محمد عدنان خالد نے دوسری پوزیشن سپیریر کالج جوہرآباد کے حیدر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی - ایم اے سطح کے مقابلوں میںگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد کی دانیہ ملک نے پہلی جبکہ سومل ملک نے دوسری پوزیشن حاصل کی - 

;
ادبی مقابلہ جات ڈی پی ایس اور سپرئیر کالج نےمیدان مارلیا ادبی مقابلہ جات ڈی پی ایس اور سپرئیر کالج نےمیدان مارلیا Reviewed by Khushab News on 6:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.