ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کو خوبصورت بنایا جایئگا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج


  خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجا دحسین سندھڑ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی عدالتوں اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی خوبصورتی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس جوہرآباد میں درختوں کی نیلامی کے بعد کٹائی پر عمل مکمل ہونے پر دورے کے دوران عدلیہ کے افسران ، اہلکاروں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا - اس موقع پر سنیئر سول جج خوشاب راﺅ مبشیر حسن اور دیگر جوڈیشنل افسرا ن بھی موجود تھے- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صفائی کے عملہ کو ہدایت کی کہ کمپلیکس کی خوبصورتی اور ماحول کوصحت مند بنانے کے لئے صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے -انہوں نے کہا کہ جوہرآباد کے علاوہ ضلع بھر کی عدالتوں میں رواں ماہ سے نئی شجر کاری مہم کا با قاعدہ آغاز کر کے کثیر تعداد میں پودے لگائے جائیں گے - 
;
ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کو خوبصورت بنایا جایئگا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کو خوبصورت بنایا جایئگا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج Reviewed by Khushab News on 7:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.