وادی سون کی خبریں(6جنوری





خدمت کارڈ اجراءعوام دوست منصوبہ ہے،حاکم خان 
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں ملک اشرف کھلان ،ملک حاکم خان ملک محمد اقبال نسال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خدمت کارڈ کا اجرا ءعوام دوست منصوبہ اور انقلابی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے تاکہ ملک کی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو ۔ 

 پابندی کے باوجود وادی سون میں پرندوں کا شکار 
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) جنرل سیکرٹری کسان بورڈ ملک محمد نواز معموریہ نے کہا ہے وادی سون میں شکار کی پابندی کے باوجود شکار جاری ہے نایاب پرندوں کی اقسام کا صفایا ہورہا ہے تیتر ،بٹیر ،مرغابی کا شکار سر عام ہو رہاہے انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع سے آنے والے بااثر شخصیات کو کوئی پوچھنے والا نہیں مطالبہ کیا کہ محکمہ شکار کے حکام سب کے ساتھ مساوی سلوک کرکے شکار کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ 

زمین کا فرد حاصل کرنے میں عوام کو مشکلات کا سامنا 
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) یہاں کے زمینداروں کورقبہ انتقال کرانے فرد مالکیت بغرض ضمانت اور ثبوت مالکیت حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ریونیو ریکارڈ کمپیوٹر ہونے سے زمیندار دفتر کے چکر لگا لگا کر چکرا گئے ہیں اس سلسلہ میں جب انجمن پٹواریان کے صدر شفقت حسین سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ پنجاب نے ریونیو کے اہلکاروں سے ریکارڈ بمع جلدانتقال واپس لے لیا ہے جوکہ کمپیوٹر سیکشن کے حوالے کردیا گیا ہے اب فرد ،جمع بندی ،وراثت انتقال بیع انتقال ریونیو کمپوٹر سیکشن سے حاصل کئے جاسکیں گے جو کہ ضلع کی تمام تحصیلوں پر موجود ہیںاب پٹواریوں کے اختیار میں نہیں ہے ۔
;
وادی سون کی خبریں(6جنوری وادی سون کی خبریں(6جنوری Reviewed by Khushab News on 9:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.