حکومت عوامی فلاح کیلئے کوشاں ہے، اکرم شہزاد اعوان



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن لیبر ونگ ضلع خوشاب کے صدر اور امیدوار برائے وائس چیرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد ملک اکرم شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے قیام سے عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے پاکستان جلد مضبوط معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔مسلم لیگ ن بلدیاتی اداروں میں چیئرمین،سمیت تمام عہدوں پر مشاورت سے امیدوار لائیگی تاکہ عوامی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے ۔

;
حکومت عوامی فلاح کیلئے کوشاں ہے، اکرم شہزاد اعوان حکومت عوامی فلاح کیلئے کوشاں ہے، اکرم شہزاد اعوان Reviewed by Khushab News on 8:16:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.