شوگرملز انتظامیہ کیخلاف کماد کے کاشتکاروں کا احتجاج

کسان ڈی سی او آفس کے باہر احتجاج کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شوگر ملز کی مبینہ لوٹ مار اور زیادتیوں کے خلاف گنے کے کاشتکار سڑکوں پر آ گئے ۔ کسانوں نے گزشتہ روز مقامی شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے 180روپے فی من مقررہ قیمت کے بجائے 100روپے من کے حساب سے ادائیگی ، ملز انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ اپنے ہی بیج سے تیار گنے کی مختلف اقسام پر 30 فیصد تک کٹوتی اور کنڈوں پر ناپ تول میں مبینہ ہیرا پھیری کے خلاف ڈی سی او آفس جوہر آبادکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر زمینداروں امان اﷲ، حاجی محمد اسحق ، محمد صادق ، محمد ایوب اقبال ، عنصر حیات ، محمد اسمایل ، اورنگزیب ، محمد ریاض ، رمضان ، غلام محمود ، عمر دراز نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
;
شوگرملز انتظامیہ کیخلاف کماد کے کاشتکاروں کا احتجاج شوگرملز انتظامیہ کیخلاف کماد کے کاشتکاروں کا احتجاج Reviewed by Khushab News on 6:15:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.