نو منتخب بلدیاتی امیدواروں کےلیے پریشان کُن خبر





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)منتخب بلدیاتی نمائندوں کومنتقلی اختیارات کا عمل یکم جولائی تک مکمل ہو گا، ذرائع ،محکموں اور ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ لٹک گئی حکومت کی طرف سے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ میں تاخیر سے نئے نظام کے تحت محکموں اور ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ سست روی کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق قبل ازیں جنوری سے نیا نظام لانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم اب حکومت نے ضلع کونسلوں اور میونسپل کارپوریشن و کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کرانے اور محکمہ تعلیم و صحت کی اتھارٹیز قائم کرنے کا عمل مارچ تک مکمل کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران مزید تاخیر کا امکان ہے اور اقتدار کی منتقلی یکم جولائی 2016 ء تک مکمل ہو گی اور نئے مالی سال سے نئے ادارے معرض وجود میں آئیں گے۔
;
نو منتخب بلدیاتی امیدواروں کےلیے پریشان کُن خبر نو منتخب بلدیاتی امیدواروں کےلیے پریشان کُن خبر Reviewed by Khushab News on 8:04:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.