سال 2015 خوشاب پولیس کے لیے کیسا رہا؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سال 2015،خوشاب پولیس نے 351اشتہا ری گرفتار کئےمختلف کا رروائیوں میں 488غیر قانونی ہتھیار ‘ 27کلو ہیروئن اور 1505لٹرشراب بھی برآمد ضلعی پولیس نے ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سال 2015میں بھرپور مہم جاری رکھی ۔ سال بھر کے دوران 351اشتہاری اور141عدالتی مفرور پکڑے۔سال بھر کے دوران11ڈکیٹ گینگز کو حراست میں لیا گیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں27کلو 299 گرام ہیروئن ، 29کلو 193گرام چرس اور 1505 لیٹرشراب برآمد کی ۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران گزشتہ سال 46 رائفلیں ،116بندوقیں ،27 ریوالور، 289 پسٹل ،10کاربین اور 2452کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے چالان عدالتوں میں بھجوائے ۔ اسلحہ کی نمائش کرنے پر 306اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں 252مقدمات کا اندراج عمل میں لا یا گیا ۔

;
سال 2015 خوشاب پولیس کے لیے کیسا رہا؟ سال 2015 خوشاب پولیس کے لیے کیسا رہا؟ Reviewed by Khushab News on 8:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.