سمیرا ملک اور خدا بخش ٹوانہ کی طویل ملاقات



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق وفاقی وزیر سمیراملک اورسابق صوبائی وزیر ملک خدا بخش ٹوانہ کے درمیان چار گھنٹے ون ٹو ون ملاقات۔مبینہ ملاقات میں چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے لیئے مشترکہ سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق متذکرہ ملاقات میں سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ملک امیر مختار سنگھا کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ کہکر معذرت کرلی کے وہ مسلم لیگ ن کے پارٹی ڈسپلن کے پابند ہیں اور پارٹی لائن سے ہٹ کر کسی لائین یا سیاسی ایڈونچر کا حصہ نہیں بن سکتے۔ٹوانہ ، سمیرا مبینہ ملاقات کے بعد سیاسی چہ میگوئیوں میں اضافہ ہو گیا ۔دریں اثنا سمیرا گروپ کی جانب سےمختار اعوان کے بعد اب مسعود نذیر راجڑ کا نام  بھی ضلع کونسل کے چیئرمین کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ بعض حلقوں کے مطابق سمیرا ملک خود بھی امیدوار ہو سکتی ہیں۔ قبل ازیں سمیرا ملک اور اور احسان ٹوانہ کی ملاقات کی خبریں بھی میڈیا میں ائی تھی لیکن دونوں جانب سے انکی تردید کردی گئی تھی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاحیات نااہلی کے باعث سمیرا ملک خود کسی بھی عوامی عہدے پر نہیں آسکتیں۔ تاہم انکی جانب سے اپنی نااہلی کی نظر ثانی اپیل کی سماعت تیرہ جنوری کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیئے چیئرمین ضلع کونسل کے لیے پہلے سے موجود عمران بشیر اعوان، امیر حیدر سنگھا اور ہارون بندیال تینوں امیدوار خدا بخش ٹوانہ اور سمیرا ملک کی مبینہ ملاقات کے بعد ملکر کسی ایک امیدوار کے نام پر متفق ہو سکتے ہیں۔
اشتہار

;
سمیرا ملک اور خدا بخش ٹوانہ کی طویل ملاقات سمیرا ملک اور خدا بخش ٹوانہ کی طویل ملاقات Reviewed by Khushab News on 11:14:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.