ضلع خوشاب کی خبریں(8جنوری)




Image
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سےنئر سول جج راﺅ مبشر حسن نے تھانہ سٹی جو ہر آباد کے مقدمہ اقدام قتل کے ملزم محمد اشرف کو بوجہ راضی نامہ بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ ملزم محمداشرف نے کچھ عرصہ قبل سمیع اللہ کوزخمی کیا تھادونوں کے مابین پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا ۔پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہموکہ پتن پر کشتیاں چلانے کے تنازعہ محمد ظہور ان کے دو بیٹوں تیمور ‘ کاشف نے پستول کے بٹ مار کر ایک ملاح محمد عرفان کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد عرفان ملاح نے پتن کا ٹھیکہ حاصل کررکھا تھا جن کا ملزمان کو رنج تھا چند روز قبل ملزمان کی محمد عرفان کے بھائی محمد آصف سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہڈالی کے محلہ شادی خیل میں ایک شخص سجاد عرف شہزاد نے ایک شادی شدہ خاتون مسماة آسیہ پروین کو بے آبرو کر دیا۔ پولیس تھانہ جوہرآباد نے آسیہ پروین کے والد محمد قیوم لوہار کی رپورٹ پر ملزمان سجاد اور عصمت بی بی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق آسیہ پروین گھر میں اکیلی تھی کہ عصمت بی بی اسے بہلا پھسلا اپنے گھر لے گئی جہاں سجاد عرف شہزاد نے آسیہ پروین کو زبردستی بے آبرو کر دیا۔ دریں اثناءقائدآباد پولیس نے ایک شخص محمد گلناز کی رپورٹ پر ملزم محمد رمضان جنجوعہ سکنہ رکھلہ منڈی کے خلاف اُس کی اہلیہ کیساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق مسماة گلناز گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم زبردستی اس کے گھر میں داخل ہو گیا اور اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کی جانب سے مطالبات کو تسلیم کرنے پر اظہار تشکر منایا گیا اس سلسلہ میں محکمہ زراعت جوہرآباد سے ڈی سی او آفس تک اظہار تشکر ریلی نکالی گئی ریلی میں محکمہ بہبودِ آبادی‘ محکمہ زراعت‘ محکمہ تعلیم ‘ صحت و دیگر محکموں کے ملازمین نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر ملک محمد شفیع اعوان ‘ جنرل سیکرٹری ملک الطاف ‘ غلام شبیر پرنس نے کی۔ اس موقع پر ایپکا کے ضلعی صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ‘ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر کلرک راہنماﺅں نے ریلی میں شرکت کرنے پر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ‘ مسلم لیگ ن کے نائب صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ‘ ڈی او سی عبدالحمید سنبل کا بھی شکریہ ادا کیا اُنھوں نے کہا کہ انتظامیہ ہمارے معاملات سنجیدگی سے حل کروا رہی ہے۔ 
;
ضلع خوشاب کی خبریں(8جنوری) ضلع خوشاب کی خبریں(8جنوری) Reviewed by Khushab News on 7:38:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.