اترا میں نو مولود کے قتل کا دلخراش واقعہ




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائد آباد کے نواحی موضع اتراءمیں دو افراد نے بیس دن کے نو مولودشہزاد کو اسکے چچا اور چچی کے سامنے قتل کردیا مزاحمت پر چچا بھی شدید زخمی ۔بتا یا جا تا ہے کہ محمد رمضاںموٹر سائیکل پر اپنی اہلیہ کوثر بی بی کے ہمراہ اپنے نومولود بھتیجے شہزاد کودم کرانے کیلئے گنجیال شریف جا رہا تھا کہ راستہ میں ڈنڈوں سے مسلح دو افراد اختر اور ابوبکر نے انکا راستہ روک لیااور نو مولود شہزاد اکرم کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا جبکہ مزاحمت کرنے پر اسکے چچا رمضان کو شدید زخمی کردیا۔قتل ہونیوالے معصوم شہزاد کے والد نے کچھ عرصہ پہلے ملزمان مذکور کی بہن کو اغوا کیا تھا تاہم بعد ازاں معزیزین علاقہ کی مداخلت پر مغویہ کو واپس کردیا تھا ۔ ملزمان کو اپنی اس بے عزتی کا رنج تھا اور انہوں نے معصوم بچے کی جان لیکر اپنی دشمنی کی آگ کوٹھندا کیا۔ قائدآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


(اشتہار)
;
اترا میں نو مولود کے قتل کا دلخراش واقعہ اترا میں نو مولود کے قتل کا دلخراش واقعہ Reviewed by Khushab News on 6:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.