سب سے بڑے عہدے کا دلچسپ فیصلہ !



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جوہرآباد کے الیکشن 2016میںصدارت کے عہدہ پر ملک محمد یونس ڈھلی ایڈووکیٹ نے 178ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مدمقابل اتراءگروپ اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ نے بھی 178ووٹ حاصل کیے اسطرح صدارت کے دونوں امیدوار برابر ووٹ حاصل کرنے کی وجہ سے باری باری چھ ماہ کے لیے صدر کے عہدہ پر فائز رہینگے تاہم اسکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پہلے چھ ماہ کون صدر کے عہدے پر آئیگا غالب امکان ہے کے دونوں امیدواروں کے ناموں کے حوالے سے حروف تحجی کے اعتبار سے یا پھر ٹاس پر بھی فیصلہ ہو سکتا ہے ۔ صدارات کے لیے فرینڈز گروپ کے راﺅ شہباز ایڈووکیٹ 43ووٹ حاصل کرسکے، ماہل گروپ کے ملک محمد حیات اعوان ایڈووکیٹ216 ووٹ حاصل کرکے نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ انکے مد مقابل اترا گروپ کے زاہد الطاف ایڈوکیٹ 136اور فرینڈز گروپ کی شازیہ جوئیہ

(اشتہار)
ایڈووکیٹ نے 43ووٹ حاصل کیے ، فرینڈز گروپ کے مزمل رضا زیدی ایڈووکیٹ 160 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اترا گروپ کے غلام عباس بگھور کو0 14ووٹ حاصل کرکے دوسرے اورماہل گروپ کے احمد نوازایڈووکیٹ 97ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ اترا ءگروپ کے عمران قادر ایڈووکیٹ 247ووٹ حاصل کرکے جائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ماہل گروپ کے عبید الرحمٰن ضیا ایدووکیٹ 154ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ، اتراءگروپ کے خالق اعوان ایڈووکیٹ 297ووٹ حاصل کرکے لائبررئین منتخب ہو گئے جبکہ ماہل گروپ کے عبدالستار امر ایدووکیٹ 190ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ،اتراءگروپ کے حافظ عمران سعید ایڈووکیٹ 217ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ماہل گروپ کے ملک اسلم ایڈووکیٹ 181ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 
;
سب سے بڑے عہدے کا دلچسپ فیصلہ ! سب سے بڑے عہدے کا دلچسپ فیصلہ ! Reviewed by Khushab News on 9:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.