جوہرآباد میں سفاری پارک کا میگا پراجیکٹ جلد مکمل ہو جائیگا، آصف بھا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہاہے کہ جوہرآباد میں وائلڈ لائف پارک کی جلد از جلد تکمیل میرا نصب العین ہے اور اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاﺅں گا تاکہ ضلع خوشاب کے مکینوں کو مقامی سطح پر سیرو تفریح کے مواقع میسر ہو سکیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار پارک کے معائنہ کے موقع پر وائلڈ لائف کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نصر حیات چھینہ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملک آصف بھا نے کہا کہ پہلے ہی مرحلہ میں اس اہم تفریح گاہ کو سفاری پارک کی شکل دی جائے گی اور اس کا شمار پنجاب کے بہترین پارکوں میں ہوگا۔ اُنھوں نے محکمہ بلڈنگز اور وائلڈ لائف کے افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے اور اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رانا شہباز نے بتایا کہ اس منصوبہ پر گذشتہ برس پچاس میں سے 33ملین روپے خرچ ہوئے سالِ رواں میں اس اہم منصوبہ کیلئے 5ملین روپے کے فنڈز جاری ہوئے ۔ انشاءاﷲ یہ منصوبہ 2017ءتک پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ 
(اشتہار)

;
جوہرآباد میں سفاری پارک کا میگا پراجیکٹ جلد مکمل ہو جائیگا، آصف بھا جوہرآباد میں سفاری پارک کا میگا پراجیکٹ جلد مکمل ہو جائیگا، آصف بھا Reviewed by Khushab News on 8:39:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.