خوشاب ،رووٹ کا تنازعہ ، دو ٹرانسپورٹ گروپوں میں تصادم




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)درجنوں افراد کا اڈا منیجر پر دھاوا،ہوائی فائرنگ،عابد جنجر کے وار سے زخمی،مقدمہ درج نئے روٹ پر ٹرانسپورٹ چلانے کے تنازعہ پر دوٹرانسپورٹ گروپوں میں تصادم، خوشاب لاری اڈا میدانِ جنگ بن گیا۔آتشیں اسلحہ سے مسلح ظہور،عمران ،زاہد ندیم، نذیر کلواٹ سمیت درجنوں افراد نے محلہ سردار بہادر کے رہائشی اڈا منیجر پر دھاوا بول دیا ۔ حملہ آوروں نے مسافروں کو زدو کوب کیا اور ہوائی فائرنگ کر کے خو ف و ہراس پھیلایا جبکہ خنجر کے وار سے عابد کو زخمی کر دیاگیا۔ پولیس نے خاور حیات کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان ساہیوال روٹ پر ٹرانسپورٹ چلانا چاہتے تھے اور اڈا منیجر خاور اس میں رکاوٹ تھا۔;
خوشاب ،رووٹ کا تنازعہ ، دو ٹرانسپورٹ گروپوں میں تصادم خوشاب ،رووٹ کا تنازعہ ، دو ٹرانسپورٹ گروپوں میں تصادم Reviewed by Khushab News on 6:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.