تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا



خوشاب نیوزڈاٹ)خوشاب روڈ پر زرعی بارانی یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ چک نمبر 60ایم بی کا رہائشی محمد ارشد موٹر سائیکل پر خوشاب کی جانب جا رہا تھا کہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جسکے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔
اشتہار 
;
تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا Reviewed by Khushab News on 10:35:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.