وادی سون کی خبریں( 14جنوری



میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے نومنتخب کونسلروں نے حلف اٹھا لیا
نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نصیر احمد کربلائی نے میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے نومنتخب کونسلروں سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب ریسٹ ہاﺅس میںمنعقد ہوئی مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی اور آزاد ممبران سمیت بارہ کونسلروں نے حلف اٹھایا اس موقع پر زراعت آفیسر ڈاکٹر فاروق احمد اے ای او ملک احسان احمد اعوان بھی موجود تھے منتخب ارکان نے عہد کیا کہ ہمارے ذمے جو ذمہ واریاں سونپی جارہی ہیں ہم ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ڈاکخانہ کے عملہ سے جھگڑا کرنے پر پنشنر پولیس کے
حوالے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) پوسٹ آفس نوشہرہ میں موضع مردوال کے رہائشی (ر) صوبیدار احمد نواز نے پنشنروں کو فارم کی تصدیق پر محکمہ ڈاک خانہ کے ملازمین کو برا بھلا کہنا شروع کردیا جس پر ملازمین نے پولیس کو اطلاع دے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

وادی سون سردی کی شدت میں اضافہ
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) وادی سون میں گزشتہ روز کی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے آج بھی آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں لوگوں نے سردی سے بچاﺅ کےلئے گرم ملبوسات اور چادریں اوڑھی ہوئی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دوروز تک یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بارش کے بعد فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور موسمی امراض میں خاصی کمی ہوئی ہے۔
اشتہار

;
وادی سون کی خبریں( 14جنوری وادی سون کی خبریں( 14جنوری Reviewed by Khushab News on 9:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.