فراہمی انصاف ،بنچ اور بار میں خوشگوار تعلقات ناگزیر ہیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد سندھڑ اور اعظم جنجوعہ خطاب کررہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے کہا ہے کہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے بنچ اور بار میں خوشگوار تعلقات ناگزیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلاء دو نوں کو یہ بات ملحوظ خاطر رکھنی چاہئے کہ انصاف کی بروقت فراہمی دینی فریضہ بھی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے نئے تعینات ہو نے والے سول جج میاں محمد کامران یونس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد یار گوندل ، احمد نواز خان ، سینئر سول جج راؤ مبشر حسن ،سول جج صاحبان مسعود اختر کیانی ، غلام شبیر چیمہ ، محمد اظہر ، شگفتہ جبیں ، طلال ارشد ، ابوزر ظفر ، سلیمان آصف بھی موجود تھے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار محمد اعظم جنجوعہ نے خطاب میں کہا کہ بار کی طرف سے جوڈیشل افسران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا
اشتہار
;
فراہمی انصاف ،بنچ اور بار میں خوشگوار تعلقات ناگزیر ہیں  فراہمی انصاف ،بنچ اور بار میں خوشگوار تعلقات ناگزیر ہیں Reviewed by Khushab News on 8:12:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.