وادی سون کی خبریں( بدھ، دس فروری)

چیئرمین ضلع کونسل ،مختار اعوان سب سے موزوں امیدوار ہیں


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)سماجی کارکن ملک محمد اقبال شہال،مزدور کسان کمیٹی کے رہنما ملک نذیر اعوان،تحریک الفلاح کے چیئرمین زاہد اعوان اور مذہبی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خوشاب کی چیئرمین نشست کےلئے سابق ایم پی اے ملک مختار احمد اعوان کو نامزد کیا جائے اوریہاں کی عوام پر احسان کیا جائے کیونکہ موصوف شریف النفس،دیانت دار اور عوام کادرد رکھنے والے انسان ہیں ان کی قیادت میں پورے ضلع میں ترقی و خوشحالی آئے گی علاقے کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اس سے قبل ایم پی اے دور میں بھی پورے حلقے کے ترقیاتی کام کراکے ثابت کرچکے ہیں کہ وہ عوام کی ہردلعزیز شخصیت ہیںملک اقبال شہال نے مزید کہا کہ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے ضلع کونسل خوشاب کے لئے امیدوار برائے چیئرمین ملک مختار احمد کا نام تجویز کرکے پارٹی ورکروں کو ساتھ لے کر چلنے عزم کیا ہوا ہے جبکہ دیگر سیاست دان اپنے ذاتی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی اپنے بھائی اور کوئی اپنے بھتیجے کو ضلع چیئرمین بنوانے کےلئے سرگرم ہے۔



مسلم امہ کی بحالی فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے، پیر امین الحسنات

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مسلم امہ کی بحالی فروغ تعلیم سے ہی ممکن ہے علم کی روشنی سے جہالت ،غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ نے اسلام آباد میں علماءو مشائخ اہلسنت ضلع خوشاب کے ملنے والے وفد سے کیا وفد کی قیادت علامہ پیر محمد جاوید اقبال کھارانے کی اس موقع پرپیر زادہ میجر(ر)محمد ابراہیم شاہ ،حضرت علامہ پیر محمد اسلم رضوی ،علامہ فاروق خان سعیدی،ڈاکٹر امتیاز حسین چشتی ،میاں ابوالحسن بھی موجود تھے پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا کہ علامہ غلام رسول سعیدی اور علامہ پیر محمد چشتی کے وصال پرملال سے اہلسنت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عالمگیر غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان کےلئے اتحاد امت مسلمہ وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر علامہ جاوید اقبال کھارا نے ضلع خوشاب میں علماءاہلسنت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہوں نے کہا کہ حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ ہمارے محبوب قائد ہیں اور ہم وطن عزیز کےلئے پیر صاحب کے ادنیٰ سپاہی ہیں۔

اشتہار
;
وادی سون کی خبریں( بدھ، دس فروری) وادی سون کی خبریں( بدھ، دس فروری) Reviewed by Khushab News on 8:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.