آج کا اخبار( جمعرات 11فروری)

مٹھہ ٹوانہ : ٹریکٹر واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے عنایت اﷲ نامی ایک شخص کیخلاف امانت میں خیانت کے الزام میں زیر دفعہ 406ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ ڈیرہ گنجو والا داخلی روڈہ کے رہائشی صدام حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صدام حسین نے اپنا ٹریکٹر نمبری FLF 2484میسی فرگوسن ملزم عنایت اﷲ کو بطور امانتا دیا تھا جو اس نے واپس نہیں کیا۔ 


جوہرآباد، لاری اڈہ کے قریب ناجائز تجاوازات ہٹانے کا حکم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالی ہدایات کی روشنی میں جنرل بس سٹینڈ جوہرآباد کے سامنے اولڈ ٹانگہ سٹینڈ پر کی جانیوالی تجاوزات قابضین نے از خود ہٹانا شروع کر دیں۔ ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن نے گذشتہ روز ٹانگہ سٹینڈ کی جگہ پر قابض افراد کو ہدایت کی تھی کہ وہ دو یوم کے اندر سرکاری اراضی خالی کر دیں بصورت دیگر آپریشن کلین اپ کے دوران ہونیوالے نقصان کی ضلعی انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہو گی۔ بدھ کے روز قابضین نے از خود اپنا سامان اٹھانا شروع کر دیا اور اولڈ ٹانگہ سٹینڈ کی جگہ خالی کر دی۔ 

نیشنل بنک کے چار افسران کی ترقی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیشنل بینک آف پاکستان کے پریذیڈنٹ نے ضلع خوشاب کے بینک چار افسران کو ترقی دینے کے احکامات دیئے ہیں ۔ نیشنل بینک آف جوہرآباد کے منیجر فیاض حسین کو اے وی پی سے وائس پریذیڈنٹ ‘ محمد منیر کو گریڈ ون آفیسر‘ سرفراز خان کو گریڈ ون آفیسر اور سکندر منصور کو گریڈ ون آفیسر سے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ معروف بینکاروں ملک محمد نذیر اعوان اور چوہدری منیر احمد نے ترقی پانیوالے افسران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے منصب کے تقاضوں کے مطابق اپنے فرائض نیک نیتی اور خوش اسلوبی کیساتھ سرانجام دیں گے۔ 

وزیر اعلی ٹیم کا مختلف تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا جائزہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے رُکن سپیشل سیکرٹری سہیل شہزاد نے ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع خوشاب کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اُنھوں نے ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن اور ڈی پی او فیصل گلزار کے ہمراہ پنجاب کالج جوہرآباد اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہرآباد سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا اور وہاں پر سکول انتظامیہ و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نئی نسل ہمارے مستقبل کی معمار ہے اُس کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اُنھوں نے ضلعی انتظامیہ ‘پولیس اورتعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ طلباءو طالبات کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنائیں تاکہ کسی بھی شدت پسند کو کسی تخریبی کاروائی کا موقع نہ ملے۔ اس موقع پر ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن نے سپیشل سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع خوشاب کے اہم تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے حوالے سے مختلف کیٹگریوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے کیٹیگری اے پلس میں سات اور کیٹگری اے میں 48تعلیمی ادارے شامل ہیں جہاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

ڈی سی او کا برطرف کردہ ملازم عدالت سے بحال

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب سروسز ٹربیونل نے ڈی سی او آفس کے دفتری احسان اختر کو ملازمت پر بحال کر دیا‘ احسان اختر کو سابق ڈی سی او خوشاب عامر اعجاز اکبر نے فرائض میں غفلت کے ارتکاب پر برطرف کیا تھا۔ احسان اختر نے ڈی سی او خوشاب کے اس فیصلہ کو پنجاب سروسز ٹربیونل میں چیلنج کیا پنجاب سروسز ٹربیونل نے حالات واقعات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کی بحالی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ 

گرلز کالجزخوشاب جوہرآباد ملازمت سے نکالے گئے 18ملازمین کی بحالی کا جائزہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جوہرآباد اور خوشاب کے گرلز ڈگری کالجز سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد نکالے جانیوالے اٹھارہ ملازمین کے امور کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن کی سربراہی میں تشکیل دی جانیوالی کمیٹی نے ملازمین کی ملازمت پر بحالی کی سفارش کر دی۔ کمیٹی میں دونوں کالجز کی سربراہان کے علاوہ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ اینڈ ڈی او کالجز بطور ممبران شامل ہیں۔ ملازمت ختم ہونے کے بعد کنٹریکٹ ملازمین نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی اور ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو کنٹریکٹ ملازمین کے امور کا جائزہ لینے اور قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یہ کمیٹی ڈی سی او خوشاب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔ 

چیک ڈس آنر ہونے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے دو افراد غلام مرتضی اور لعل حسین کے خلاف جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں زیر دفعات 489-Fمقدمات درج کئے ہیں ملزم غلام مرتضیٰ کا فاضل ٹاﺅن جوہرآباد کے رہائشی محمد طاہر کیساتھ کاروباری لین دین تھا اس نے محمد طاہر سے چنے کی خریداری کے حوالے سے پانچ لاکھ روپے حاصل کئے جن کی ادائیگی یو بی ایل کے چیک کے ذریعے کی جو اکاﺅنٹ میں رقم نہ ہونے کے سبب ڈس آنر ہو گیا جبکہ ملزم لعل حسین نے عبدالرحیم جوئیہ سے تین لاکھ روپے بطور قرض حاصل کئے تھے اور اُسے تین لاکھ 84ہزار روپے کا یو بی ایل کا چیک جاری کیا جو کیش نہ ہو سکا۔ 

عیسائی دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد کے علاقہ ایچ ٹائپ میں تین افراد آصف دھت‘ مسعود دھت اور امجد دھت نے چک نمبر63ایم بی کے رہائشی بشیر مسیح کی بیٹی راشدہ بشیر کو اغواءکر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365-Bمقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق آصف دھت کا بشیر مسیح کے گھر آنا جانا تھا اس دوران اُس نے راشدہ بشیر سے تعلقات استوار کر لئے اور گذشتہ روز اُسے اپنے ساتھیوں کی معاونت سے ورغلا کر اپنے ہمراہ لے گیا۔

ریسکیو1122کی یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں موک ایکسرسائز

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122خوشاب کے زیراہتمام یونیورسٹی آف ایجوکیشن جوہرآباد میں اساتذہ اور طلبا کے لئے دہشتگردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آگاہی لیکچر اور موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 خوشاب ڈاکٹر نئےر عالم خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس آگاہی لیکچر اور موک ایکسر سائز کا مقصد اساتذہ اور طلباءمیںدہشتگردی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کو وہ تربیت دینی ہے جس میں کم سے کم نقصان ہوتے ہوئے اپنا بچاﺅ کےا جائے اورایسی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جائے۔مذید اس موقع پر اساتذہ اور طلباءکو عملی تربیت دیتے ہوئے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر خوشاب فاروق خان نے بتایا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کرنا ہر شہری پر لازم ہے تاکہ ہم اپنا کم سے کم نقصان کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیںمذید انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی صورت میں اگر اساتذہ اور طلباءاپنے آپ کو کمروں تک محدود کر لیں اور بھاگنے اور دوڑنے اور شور کرنے سے گریذ کریں تو ہم بہت بڑے جانی نقصان سے بچ سکتے ہیں۔اس موقع پر آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلباءنے حصہ لیا۔ آخر میںیونیورسٹی آف ایجوکیشن کی پرنسپل نے ریسکیو افسران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو 1122کی طرف سے دی گئی تربیت اور معلومات سے اساتذہ اور طلباءکابہت فائدہ ہوا ہے اور ان معلومات پر عمل کر کے ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بہتر طریقے سے نبردآزما ہو سکتے ہیں۔

ضلع خوشاب کے تاجر ٹیکس چھوٹ سے فائدہ اٹھائیں

 محکمہ انکم ٹیکس آفیسر راجہ ممتازصرافہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے خطاب کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ان لینڈ ریونیو آفیسر محکمہ انکم ٹیکس راجہ ممتاز تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کی طرف سے شروع کی جانیوالی رضا کارانہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں رضا کارارانہ ٹیکس ادائیگی کے تحت تاجر پانچ کروڑ روپے تک سرمایہ کاری کریں گے تو ان پر صرف 2فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ ان خےالات کا اظہار اُنھوں نے صرافہ ایسوسی ایشن جوہرآباد کے نمائندوں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی ملک نور محمد ‘ جنرل سیکرٹری اے ڈی بھائی و دیگر راہنما موجود تھے۔ راجہ ممتاز نے کہا کہ رضا کارانہ سکیم میں شامل ہونیوالی تجارتی آمدن کا چار سال تک آڈٹ نہیں کیا جائے گا حکومت کی طرف سے چلائی جانیوالی اس سکیم سے تاجروں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر ملک نور محمد اور اے ڈی بھائی نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو چند تجاویز پیش کیں اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

اشتہار
;
آج کا اخبار( جمعرات 11فروری) آج کا اخبار( جمعرات 11فروری) Reviewed by Khushab News on 10:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.