خوشاب پل کے قریب ٹریفک حادثہ




ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالا مسافر و دیگر زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) دریائے جہلم پل شاہ پورپولیس چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثہ د ایک جاںبحق 23زخمی ۔ حادثہ علی الصبح ڈیرہ اسمعیل خان سے لاہور جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے لاہور سے میانوالی آنیوالی مسافر بس اور ایک ڈمپر کے ٹکرانے سے پیش آیا۔جاں بحق ہونیوالا مسافر عبد الرحمن خوشاب کے محلہ ہمت پورہ کا رہا ئشی تھا اور اپنی بہن سحرش جو کہ دبئی جارہی تھی کو لاہور ائرپورٹ چھوڑنے جارہا تھا۔ متوفی عبدالرحمن پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ جبکہ دیگر زخمی ہونیوالوں میںمسمات سحرش،جاویدشاہ ولدفضل حسین لاھورنیازی بس ڈرائیورجوڈیرہ اسماعیل خان سے لاہور جارہی تھی محمداسلم ولدمکھن آدھی سرگل نورپورڈمپرڈرائیوراسکے علاوہ محمد اعجاز خوشاب ،عمرحیات ولدشیرمحمدقائدآباداحسن ولدشیرمحمدشہزادٹاﺅن جوھرآبادمحمدکامران کالاباغ نذیرآحمدمحمد شفیق اورنعیم میانوالی عامرکوٹمومن رضاخان شاہ پوراخترخانیوال ثمرددختراسلم محمدشہبازعامرپورسیال جھنگ محمداعجازلاہورارشدگجرات ضیااللہ محمدبلال ڈیرہ اسماعیل شاہ جہان محمدادرایس عامرخان محمدعمیربشیرآحمدمحمدیوسف قیوم نوازاورحنیف ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں

اشتہار
خوشاب پل کے قریب ٹریفک حادثہ خوشاب پل کے قریب ٹریفک حادثہ Reviewed by Khushab News on 8:27:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.