بدقسمت رضیہ کس کی بیٹی ہے؟


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حوا کی بیٹی کئی جگہوں پرفروخت ہوتی رہی، اغوا کا مقدمہ 5افراد کے خلاف درج چند یوم قبل مبینہ طور پر اغواء ہونیوالی ایک خاتون رضیہ بی بی کی نعش ملنے کے بعد اُس کے ورثاء کی تلاش پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق رضیہ بی بی کو جبی کے رہائشی غلام قادر اور اس کی اہلیہ کسی نامعلوم علاقہ سے خرید کر لائے تھے اور قادر بخش نے اس کی شادی اپنے بھائی الٰہی بخش سے کی تھی۔کچھ عرصہ بعد الٰہی بخش نے رضیہ بی بی کو طلاق دے دی اور اُسے ڈھوک گوسر داخلی جبی کے رہائشی افضل نامی ایک شخص کے ہاں فروخت کر دیا۔ رضیہ بی بی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ نے ملزمان قادر بخش’ الٰہی بخش ’ افضل اور مسماۃ ارشاد بی بی سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ارشاد بی بی کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جبکہ دیگر ملزمان روپوش ہو گئے ۔ اس دوران رضیہ بی بی کی جبی کے نواحی علاقہ سے نعش ملی جس پر پولیس نے اغواء کے مقدمہ کو مقدمہ قتل میں تبدیل کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ رضیہ بی بی کو اغواء کر کے لانے والے ملزمان روپوش ہیں جبکہ ارشاد بی بی پولیس کو کچھ بتانے پر تیار نہیں اس لئے مقتولہ کے لواحقین کا سراغ لگانا ایک معمہ بنا ہوا ہے ۔
اشتہار
;
بدقسمت رضیہ کس کی بیٹی ہے؟ بدقسمت رضیہ کس کی بیٹی ہے؟ Reviewed by Khushab News on 5:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.