آج کی خبریں( جمعہ 12 فروری)



کرپالکہ کے امام بخش کو سزائے موت دس لاکھ جرمانہ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد ضیاءالطارق نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ملزم امام بخش کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم امام بخش نے 2013ءمیں کرپالکہ میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر ایک شخص تصور حسین کو قتل کر دیا تھا سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت کو بھجوایا تھا۔ 

 چسو: سترہ سالہ دوشیزہ کے اغوا کا الزام ربنواز جوئیہ سمیت چار کیخلاف مقدمہ درج

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع چسو میں ربنواز جوئیہ نے اپنے تین ساتھیوں کی معاونت سے ایک سترہ سالہ لڑکی ص کو اُس وقت اغواءکر لیا جب وہ رفع حاجت کیلئے گاﺅں سے باہر کھیتوں میں جا رہی تھی۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے مغویہ کی والدہ حلیم خاتون کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مغویہ صائمہ بی بی کا والد فرنٹیئر کور میں ملازم ہے اور بلوچستان میں افغان بارڈر پر تعینات ہے جس کی وجہ سے دونوں ماں بیٹی گھر میں اکیلی تھیں اور ملزم ربنواز صائمہ بی بی پر بری نظر رکھتا تھا۔گذشتہ روز جب صائمہ بی بی کھیتوں کی جانب جا رہی تھی کہ ملزمان نے اسے اغواءکر لیا۔ 

 خوشاب، احمد خان میکن کے قاتل کو سزائے موت، دس لاکھ جرمانہ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد نوید الرحمن نے تھانہ خوشاب کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم غلام شبیر عرف شاکا کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شبیر کاکا نے معمولی تلخ کلامی کی بنا پر ایک شخص احمد خان میکن کو پستول سے فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا۔ خوشاب پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیاتھا۔ 

 ریونیو ریکوری پر ایڈیشنل کلکٹر کا اظہار برہمی 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے ریونیو افسران کا اجلاس ڈی سی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ایڈیشنل کلکٹر راﺅ محمد عاطف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں ضلع خوشاب کی ریونیو ریکوری پوزیشن کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل کلکٹر راﺅ عاطف نے ریکوری پوزیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریویونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو ریکوری کا ہدف پورا کریں۔ اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں محکمہ مال کے افسران نے اپنے اپنے علاقہ سے ہونیوالی ریونیو ریکوری کی رپورٹس پیش کیں اور ایڈیشنل کلکٹر نے ہر رپورٹ کا فردا فردا جائزہ لیا۔

 ہائی کورٹ بنچ کا قیام دوسرے روز بھی وکلا کی ہڑتال

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہ ہونے پر ضلع خوشاب کے وکلاءنے ہڑتال کی جمعہ کے روز بھی ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے مقدمات کی پیروی کیلئے دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے کہا ہے کہ جب تک سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہیں کیا جاتا اُس وقت تک وکلاءکا احتجاج جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ بھکر‘ میانوالی اور سرگودھا کے وکلاءگذشتہ چار سالوں سے سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کا یہ مطالبہ پورا نہیں ہوا۔

 بے اولاد خاتون کا رقبہ ہتھیانے پر پٹواری کیخلاف انکوائری کا حکم

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن نے ہڈالی کے پٹواری محمدالیاس کے خلاف ایک بے اولاد خاتون کا زرعی رقبہ جعلسازی کے ذریعے غیر متعلقہ افراد کے نام منتقل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر راﺅ عاطف کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے۔ یہ کاروائی ہڈالی کے زمیندار اکبر حیات ٹوانہ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کو بھجوائی جانیوالی تحریری درخواست کی روشنی میں کی گئی۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ الیاس پٹواری اور تحصیلدار جوہرآباد نے مسمیان محمد اعظم ‘ سلطان اعظم اور سکندر اعظم کے ساتھ ساز باز کر کے اُن کی بے اولاد خالہ کا رقبہ اُن کے نام منتقل کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن نے درخواست کاروائی کیلئے ڈی سی او خوشاب کے پاس بھجوائی تھی۔
اشتہار
;
آج کی خبریں( جمعہ 12 فروری) آج کی خبریں( جمعہ 12 فروری) Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.