جوہرآباد کے مشہور سکول کا طالب علم اغوا



ڈی پی ایس کا طالب علم اغوا 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہرآباد کا نہم جماعت کاطالبعلم محمد سجاد ولد محمد خان ساکن کنڈ کو نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا‘ جوہرآباد پولیس نے مغوی کے چچا شیر افضل اعوان کی رپورٹ پر نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف     365-Bزیر دفعہ 
 ت پ مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

 بچوں سے مشقت لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، لیبر آفیسر 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر خوشاب محمد شاہد نے کہا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں‘ کار واش اسٹیشنوں اور ہوٹلوں پر بچوں سے جبری مشقت لینے والے عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ آواز آگہی سنٹر جوہرآباد میں الفلاح سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین اور بچوں کی جبری مشقت کے انسداد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران اُنھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چائلڈ لیبر کو جڑوں سے اُکھاڑنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بچوں اور ان کے والدین کیلئے باقاعدہ وظائف کا اعلان کیا ہے سکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں کو ایک ہزار جبکہ ان کے والدین کو دو ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ حکومت کی جانب سے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے اٹھائے جانیوالے ان مثبت اقدمات کے بعد شہریوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اُنھوں نے انسدادِ جبری مشقت کے حوالے سے مقامی این جی او الفلاح سوسائٹی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا تقریب سے ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ محترمہ نبیلہ ملک اور ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر صائمہ سلیم نے بھی خطاب کیا۔

موٹر سائیکل کی گنے کی ٹرالی سے ٹکر، 3افراد زخمی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ریلوے کراسنگ شوگر ملز روڈ کے نزدیک ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گنے سے لوڈ ٹرالی کیساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں چک نمبر10 کے رہائشی تین افراد محمد عدنان‘ محمد منیر اور محمد اکبر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اُس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسسٹنٹ پراسیکیوٹر کا تبادلہ

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صبغت اﷲ کو بھکر سے تبدیل کر کے خوشاب تعینات کیا گیا ہے‘ اُن کی یہ تعیناتی خوشاب میں طویل عرصہ سے خالی پڑی ہوئی آسامی پر کی گئی ہے۔ اے سی عاصمہ اعجاز کا پٹواریوں کی کارکردگی پر اظہار برہمی خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے ریونیو افسران کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جوہرآباد عاصمہ اعجاز چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی او کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں تحصیلدار خوشاب آفتاب شاہ کے علاوہ نائب تحصیلداروں اور محکمہ مال کے پٹواریوں و گرداوروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ مال کی ریکوری پوزیشن کا جائزہ لیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں محکمہ مال کی سو فیصد ریکوری یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اشتہار
;
جوہرآباد کے مشہور سکول کا طالب علم اغوا جوہرآباد کے مشہور سکول کا طالب علم اغوا Reviewed by Khushab News on 9:15:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.