سپریم کورٹ کے حکم پر خوشاب پولیس کے کئی افسروں کے بیج اتر گئے



پی ایم اے ہاﺅس چوری کا سراغ مل گیا 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ جوہرآباد نے پی ایم اے ہاﺅس میں ہونیوالی چوری کی سنگین واردات کا سراغ لگا لیا‘ واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا بتا یا جاتا ہے کہ مبینہ ملزمان جاوید اور شاکا پی ایم اے ہاوس میں رنگ و روغن کا کا کام کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل ماڈل تھانہ جوہرآباد سے چند قدم کے فاصلے پر واقع پی ایم اے ہاﺅس سے نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر دو لاکھ روپے مالیت کا وزنی فرنیچر اور دیگر سامان چوری کر لیا تھا اور اس سنگین واردات کا کھوج لگانا پولیس کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا تھا۔

 تھیلیسمیا آگہی واک پندرہ فروری کو ہوگی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کے زیر اہتمام پندرہ فروری کو دس بجے تھیلیسمیاآگہی واک ہو گی۔ واک کی قیادت ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر قاضی خضر محمود ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر قاضی آصف محمود اور محکمہ صحت کی دیگر افسران کریں گے۔ واک 10بجے صبح کالج چوک جوہرآباد سے شروع ہو گی اور سرور شہید چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ 

 تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب میانوالی روڈ پر ریلوے کراسنگ سیٹلائٹ ٹاﺅن خوشاب کے نزدیک ایک تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار حضرت خان جاں بحق ہو گیاجبکہ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی حضرت خان کے لواحقین موقع پر پہنچ گئے اور اُنھوں نے احتجاجا روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین کے احتجاج کے نتیجہ میں تقریبا ایک گھنٹے تک جوہرآباد خوشاب روڈ پر ٹریفک معطل رہی۔
اشتہار

 گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہوکر خود کشی 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)زمان کالونی جوہرآباد میں ایک نوجوان احمد نواز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔ متوفی احمد نواز کا اپنے اہل خانہ کیساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا گذشتہ روز یہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔

خود کشی کی کوشش ناکام

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الاعوان ٹاﺅن جوہرآباد میں ایک 23سالہ نوجوان منور جاوید ولد بشارت جاوید نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت بگڑ جانے پر اُسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں بروقت طبی امداد ملنے کے سبب اس کی جان بچ گئی۔

 راﺅ عاطف کو ای ڈی او فنانس کا اضافی چارج

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن نے ایڈیشنل کلکٹر راﺅ عاطف کو ای ڈی او فنانس کے امور کی نگرانی کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ راﺅ عاطف نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

 انتقال پر ملال 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن کورٹ کے سٹینو گرافر ظفر حسین کی والدہ انتقال کر گئیں‘ مرحومہ کو ان کے آبائی گاﺅں گروٹ کے قبرستان میں سپردِ خاک کیاگیا نمازِ جنازہ میں سیشن کورٹ کے ملازمین کے علاوہ علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ناجائز اسلحہ برآمد

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے ایک ‘ ایک تیس بور پسٹل برآمد کیاہے تینوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق صدر پولیس جوہرآباد نے دورانِ چیکنگ پلی سہگلانوالی کے نزدیک مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص عامر حیات کو گرفتار کیا ‘ قائدآباد پولیس نے اوکھلی موہلہ کے نزدیک چیکنگ کے دوران ملک رئیس احمد کو جبکہ نورپورتھل پولیس نے جھرکل چوک میں چیکنگ کے دوران ایک شخص شاہ نواز کو قانون کی گرفت میں لیا۔ 

 اے سی کیخلاف پٹواریوں کا اجلاس

خوشاب نیوزڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنرخوشاب عاصمہ اعجازکے پٹواریوں سے مبینہ نا رواسلوک کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے انجمن پٹواریاں تحصیل خوشاب کے صدرشفقت عباس شاہ نے پیر پندرہ فروری کوپٹواریوں کااجلاس طلب کرلیا۔ 

متعدد پولیس اہلکاروں کی تنزلی

 خوشاب نیوز ڈاٹ )سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میںآوٹ آف ٹرن ترقی پانیوالے خوشاب پولیس کے پانچ تھانیداروں اور پانچ حوالداروں کی تنزلی کردی گئی سب انسپکٹر غلام محمد اے ایس آئی۔اے ایس آئی سیف اللہ۔ مقصود، قمر نوازاور افضل بھروکہ کو تنزلی کر کے حوالدار بنا دیا گیاعدالت اعظمیٰ کے حکم پرحوالدارصابر حسین ، حوالدارنگاہ حسین، حوالدارمحمد ابراہین، حوالدارمحمد ایوب اور حوالدار احمد خان کو کانسٹیبل بنا دیا گیا۔

جعلی زرعی ادویات بیچنے پ مقدمہ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )تکبیر چوک نوشہرہ کے دکاندار محمد شیر کے خلاف جعلی زرعی ادویات فورخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 ایس ایچ او نو شہرہ کو انعام 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے تھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او عبدالغفارخان کو بہتر کارکردگی پر دس ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔
اشتہار
;
سپریم کورٹ کے حکم پر خوشاب پولیس کے کئی افسروں کے بیج اتر گئے سپریم کورٹ کے حکم پر خوشاب پولیس کے کئی افسروں کے بیج اتر گئے Reviewed by Khushab News on 8:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.