تھیلسیمیا کی آگاہی کے لئے واک کا انعقاد




اشتہار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محکمہ صحت کے زیراہتمام ضلعی ھیڈ کواٹرز جوہر آباد کے مین بازار میںتھیلسیمیا کی آگاہی کے لئے ایک واک کا انعقاد ہو ا جس کی قیادت ڈی سی او خوشاب ضیاءالرحمن نے کی- واک کالج چوک جوہرآباد سے شروع ہو کر سرور شہید لائبریری چوک پر اختتام پزیر ہو ئی - واک میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضر محمود قاضی ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود قاضی ایم ایس ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ و دیگر میڈیکل افسرا ن ،رشید احمد چٹھہ ،مولانا رانا سلیم الرحمن ،لیڈیز ہیلتھ ورکرر اور مختلف سکولوں کے بچے موجود تھے - واک کی تقریب میںڈی سی او ضیاءالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واک کے انعقاد اور اس میں شرکاءکی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے انہوں نے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ بات باعث فخراور با عث نجات ہے کہ میری موجودگی میں یہ ایک رفاھی کام تھیلسیمیاسنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا - انہوں نے واک کے شرکاءسے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے مل کر یہ نیکی کاکام شروع کیا ہے لہذا آپ نے ضلع بھر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگہی پہنچانا ہے انہوں نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس شعبہ کو ترقی دینے اور اس مرض میں مبتلا بچوں کی ز ندگی بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات اور خون دیں - واک کی تقریب سے ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں اس ضلع میں تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے یہ سہولت میسر نہ تھی لیکن ڈاکٹرز حضرات کی کوششوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں تھیلسیمیا سنٹر قائم ہو چکا ہے اب لوگوں کو دور درازیا دیگر اضلاع میں جانے کی ضرروت نہ پڑ ے گی - انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کوچلانے کے لئے خون کے عطیات کی ضرورت ہے انہوں نے بتا یا کہ ایک نارمل انسان میں ہر تین ماہ بعد پرانا خون ختم ہو کرنیا خون خودبخود بن جاتا ہے اس لئے آپ کے دیئے گئے عطیہ خون سے ایک بچے کی جان بچ جائے تو بہت بڑی نیکی اور اجر عظیم ہے - تقریب میں مولانا رانا سلیم الرحمن نے کہا کہ یہ خون اور ہماراجسم اللہ تعالیٰ کی امانت ہے لہذا اللہ تعالیٰ کی امانت سے اگر ایک تندرست آدمی ہر تین ماہ بعد خون کی ایک بوتل دے دے تو یہ آپ کا حق ادا ہو جائیگا - جس سے اللہ تعالیٰ عطےہ دینے والے انسان کو بہت بڑے انعام اور اجر سے نوازے گا - تقریب کے آخر میں اس موذی مرض سے بچاﺅ ور انسانیت کی فلاح کے لئے خصوصی د عائیں بھی کی گئیں -
اشتہار
;
تھیلسیمیا کی آگاہی کے لئے واک کا انعقاد تھیلسیمیا کی آگاہی کے لئے واک کا انعقاد Reviewed by Khushab News on 5:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.