آسمانی بجلی نے خوشاب میں قیامت ڈھادی




اشتہار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے پرانا چوک محلہ نمد گراں میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث دو منزلہ گرگئی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رضیہ بی زوجہ عمر دراز ، پندرہ سالہ فاروق،دس سالہ عبدالروف،تیرہ سالہ ثوبیہ، اٹھارہ سالہ سونیا،ساتسالہ نعمان اور آٹھ سالہ کنزہ پروین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں عمردرازاسکا بھائی خالد،تیرہ سالہ ظفر،آٹھ سالہ رمشا،بارہ سالہ حنا،تیس سالہ ثریا،سات سالہ تحریم شامل ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس حادثہ عمردراز جو کہ خود زخمی ہے کی بیوی، دو بیٹے،دو بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ صوبائی وزیر ملک آصف بھا نے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
اشتہار
;
آسمانی بجلی نے خوشاب میں قیامت ڈھادی آسمانی بجلی نے خوشاب میں قیامت ڈھادی Reviewed by Khushab News on 9:43:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.