وزیر اعلی پنجاب نے خوشاب واقعہ کا نوٹس لے لیا



اشتہار

خوشاب :مبینہ طور پر آسمانی بجلی سے منہدم ہونے والا دو منزلہ مکان
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف نے خوشاب پرانا چوک میں ایک مکان کی چھت گرنے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی بھر پور طبی سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی ہے -اور مرنے والے افراد کے لواحقین سے افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے - اس واقع کے پیش آنے کے فور ی بعد صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاءاور سینٹیر ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،ڈی سی او اور ڈی پی او وہاں پہنچے ،متاثرین سے مرنے والوں کی تعزیت کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا - اس موقع پر آصف بھا ءزخمیوں کی عیادت کرنے ہسپتال گئے اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کا تسلی بخش علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کی - صوبائی وزیر نے لواحقین سے کہاکہ ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کی موت بہت بڑا سانحہ ہے ،لہذا وہ متاثرین غم میں برابر کے شرک ہیں - انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کو حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ممکن مالی امداد بہم پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے -
اشتہار
;
وزیر اعلی پنجاب نے خوشاب واقعہ کا نوٹس لے لیا وزیر اعلی پنجاب نے خوشاب واقعہ کا نوٹس لے لیا Reviewed by Khushab News on 4:13:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.