دوستوں سے معذرت ، خدا بخش ٹوانہ کو چیئرمین ضلع کونسل بنا دیا جائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاوید اعوان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت جسے بھی ضلع کونسل خوشاب کا چیرمین نامزد کرئے گی ہم اسکی کامیابی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ہم نے سمیراملک کو بہن کا درجہ دیا کرم الہی بندیال جیسے مخلص دوست کو ناراض کرکے سمیراملک کے بیٹے عذیرخان کوٹکٹ دلایا اس زیادتی پرسب دوستوں سے معذرت خواہ ہیںلیکن افسوس سمیرا ملک ہمارے پرخلوص جذبہ کی قدر نہ کر سکیں بلکہ طوطا چشمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک مختار اعوان کو امیدوار نامزد کرکے ہمارے ساتھ بے وفائی کی ہے وہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مختار اعوان پندرہ سال بعد (ن)لیگ میں آئے ہیں ہمیں انکی ضرورت نہیں تھی لیکن ہم نے پھر بھی انکی شمولیت کا خیر مقدم کیا لیکن انہوں نے آتے ہی (ن) میں گروپ بندی کرا دی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور وہ ہمیں کسی طور پر بطور چیرمین ضلع کونسل قبول نہیں کیونکہ انہوں نے ضلع میں (ن)لیگ کی بجائے تحریک انصاف کو پرموٹ کرنا ہے ملک جاوید اعوان نے مزید کہا کہ سمیراملک برقع اوڑھا کر ٹوانہ گروپ کو (ن) لیگ پر مسلط کرنا چاہتی ہیں جو ہمیں منظور نہیں ہم اسکی بھرپور مزاحمت کریں گے اور اس سے بہتر ہے کہ خدا بخش ٹوانہ کو چیرمین ضلع کونسل بنا دیا جائے
;
دوستوں سے معذرت ، خدا بخش ٹوانہ کو چیئرمین ضلع کونسل بنا دیا جائے دوستوں سے معذرت ، خدا بخش ٹوانہ کو چیئرمین ضلع کونسل بنا دیا جائے Reviewed by Khushab News on 6:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.