چیئرمین ضلع کونسل ، کس کی اوٹ میں کون چھپا ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے یونین چیئرمین کو ہی ضلع کونسل خوشاب کا چیئرمین بنایا جائیگا اورپیرا شوٹ کے ذریعہ آنیوالے کسی امیدوار کوضلع کی سربراہی نہیں لینے دی جائیگی وہ لاہور میں اپنی جانب سے مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹرڈاکٹر غوث نیازی کے اعزاز میں دی جانے والی ضیافت سے خطاب کررہے تھے جس میںسمیرا گروپ کے ایم این اے عزیر خان کے علاوہ تمام منتخب اراکین اسمبلی اور ضلعی تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی انہوںنے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی اور عہدیدار ایک صفحہ پر ہیں اور وہ سمیراملک کی اوٹ میں چھپے ہوئے ٹوانہ گروپ کی چالاکیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں اور انہیں ناکام بنانے کا عزم رکھتے ہیں ضیافت میں صوبائی وزیر جنگلات ملک آصف بھاء145 ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے 145 ملک جاوید اعوان 145 ملک کرم الہی بندیال ایم پی اے 145 ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت حےات خان 145 امیدوار برائے ضلع کونسل ملک ہارون بندیال 145 ملک عمران بشیر اعوان 145 ملک امیر حےدر سنگھا سمیت سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک امیر مختار سنگھا نے شرکت کی اس موقع پر طے پایا کہ (ن) لیگ ہارون بندیال ،عمران بشیر اعوان اور امیرحیدر سنگھا میں سے جسے بھی امیدوار نامزد کرے گی اس کی غیر مشروط حمایت کی جائے گی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک آصف بھا اور ملک شاکر بشیر اعوان نے اپنے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے ایک دوسرے سے گلے بھی ملے اور آئیندہ اتفاق رائے سے ملکر چلنے کا عہد کیا۔
;
چیئرمین ضلع کونسل ، کس کی اوٹ میں کون چھپا ہے چیئرمین ضلع کونسل ، کس کی اوٹ میں کون چھپا ہے Reviewed by Khushab News on 8:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.