چئرمین میونسپل کمیٹی قائدآباد، جنگ شدت اختیار کرگئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی قائدآباد کی چیئرمین شپ کے حصول کیلئے جاری جنگ شدت اختیار کر گئی ۔ مسلم لیگ ن واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔ ایک دھڑے کی قیادت سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے پاس ہے جبکہ دوسرے دھڑے کی سرپرستی پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال کر رہے ہیں۔ محترمہ سمیرا ملک گروپ کی جانب سے حاجی عبدالخالق شادی خیل اور ملک کرم الٰہی بندیال گروپ کی جانب سے حاجی احمد حاجی خیل نے چیئرمین کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے 12 رُکنی ایوان میں کرم الٰہی بندیال گروپ کو 8اور سمیرا ملک گروپ کو 4ممبران کی حمایت حاصل ہے ۔
;
چئرمین میونسپل کمیٹی قائدآباد، جنگ شدت اختیار کرگئی چئرمین میونسپل کمیٹی قائدآباد، جنگ شدت اختیار کرگئی Reviewed by Khushab News on 9:41:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.