پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی ناکافی ہے

مٹھہ ٹوانہ(نامہ نگار)حیات ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن پنجہ کے زیر اہتمام چلنے والے ایو لوشن سکول کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری یونیسف پروگرام برائے صحت و تعلیم حافظ شیر علی ملک نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی فروغ تعلیم سے ہی وابستہ ہے بچے ہماری قوم کا مستبل ہیں اوران کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کرنے سے علاقہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا تعلیم سے نفرتیں کم اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سکول علاقے کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بہت زرخیز ہے بس بچوں کوبہتر ماحول اور اعتماد فراہم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمن فنانس پاکستان پوسٹ ظفر علی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے فروغ سے ہی معاشرہ کی اصلاح ممکن ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ تعلیمی شعور بیدار کیا جائے علاقہ میں جب تعلیم آئے گی تو لوگوں کے دلوں سے خوف ختم ہوں گے اور اعتماد آئے گا اور برداشت کا مادہ پیدا ہو گا انہوں نے کہا ہمارے علاقہ کے بچے ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کے معمارہیںاور انہیں معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہمارا مشن ہے معیاری تعلیم سے بہرہ مند طلباءہی معاشرے میں اعلی مقام حاصل کر سکتے ہیں اچھے تعلیمی اداروں سے طلباءمیں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور تعلیمی انقلاب کے لئے بہترین تدریسی سہولیات ناگزیر ہیںایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈ روالپنڈی کینٹ عمر فاروق ملک نے کہاہے کہ تعلیم ہی قوم کو اندھیروں اور جہالت سے نکال سکتی ہے۔ نسل نو زمانہ طالبعلمی میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور قوتیں حصول علم پر مرکوز کریں تاکہ مستقبل میں کامیاب پیشہ ور کے طور پر ابھریں ، تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا انہوں نے بتایا کہ سکول میں پڑھنے والے طلباءکے لئے فری ایجوکیشن ،فری بکس اور فری یونیفارم مہیا کی جا رہی ہے ;
پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی ناکافی ہے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی ناکافی ہے Reviewed by Khushab News on 12:40:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.