قاتلانہ حملہ ، مکمل ہڑتال کا اعلان، انکوائری کا حکم


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد کی معروف کاروباری شخصیت اور وکیل حافظ محمد توحید پر مبینہ قاتلانہ حملہ ، ڈاکٹر کا
حافظ توحید(فائل فوٹو)
سیاسی دباو کی وجہ سے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار، وکلا کی جانب سے ہڑتال کا اعلان ۔بتا یا جاتا کہ گزشتہ روز حافظ توحید خوشاب سے جوہرآباد آرہے تھے کہ راستے میں پہلے سے گھات لگاکر بیٹھے ہوئے کچھ افراد نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے انکے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور انکا بازو بھی ٹوٹ گیا جب انہوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکٹ کے حصول تحصیل ہیڈکوارٹر خوشاب رابطہ کیا تو ڈیو ٹی پر موجود ڈاکٹرغلام احمد نے لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے انکار کردیا ۔ حافظ محمد توحید نے خوشاب نیوز کو بتایا کہ جوہرآباد کے ایک بزرگ تاجر راج محمد کا خوشاب کی ایک پارٹی سے دوکان کی خرید کے معاملے میں تنازعہ چل رہا ہے اور راج محمد کی حمائت کرنے کی وجہ سے انہیں تشدد کرکے حمائت سے باز رکھنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں الزام لگایا کہ ان پر حملہ کرنیوالوں کو ایک بااثر سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے جسکی وجہ سے انہیں قانونی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دریں اثناءڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد نے حافظ توحید ایڈووکیٹ پرمبینہ بہیمانہ تشدد کیخلاف دو فروری کو مکمل ہڑتال کا اعلان اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اسکے علاوہ ڈی سی او خوشاب نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مزمل رضا زیدی ایڈووکیٹ کی تحریری درخواست پر تحصیل ہیڈ کوارٹر خوشاب کے ڈاکٹر غلام احمد کیخلاف بدنیتی ، غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزامات کی انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی او سی کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ یہاں یہ امر قبل ذکر ہے کہ حافظ توحید قریشی جھومر لان و باریژ بریانی جوہرآباد کے علاوہ حویلی خوشاب کے مالک اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے رکن ہیں۔
اشتہار 
;
قاتلانہ حملہ ، مکمل ہڑتال کا اعلان، انکوائری کا حکم قاتلانہ حملہ ، مکمل ہڑتال کا اعلان، انکوائری کا حکم Reviewed by Khushab News on 9:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.