نوشہرہ گرلز کالج نئی عمارت میں منتقل

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)گرلز ڈگری کالج کو یوسی انگہ کے قصبہ سبھرال میں منتقل ہونے پر موضع کھوڑہ،سوڈھی،کھبکی،جابہ ،مردوال اور سٹی نوشہرہ کی طالبات کے والدین نے مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گرلز ڈگری کو بوائے ڈگری کالج کی بلڈنگ میں منتقل اور طلبہ کو نئی بلڈنگ سبھرال میں منتقل کیا جانا تھا اب ہمیں اضافی سفری اخراجات پڑیں گے سماجی کارکن ملک غلام فرید نے کہا کہ ایم پی اے ملک جاوید اعوان نے وعدہ کیا تھا کہ طالبات کو بوائے ڈگری کالج میں منتقل کیا جائے گا مگر وعدہ وفا نہ ہوا انہوں نے کہا کہ گرلز کالج کی بلڈنگ ویرانے میں آبادی نہ ہونے کی بنا پرسیکورٹی رسک ہے انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ گرلز ڈگری کالج کو نوشہرہ اور بوائے ڈگری کالج کو سبھرال میں منتقل کیا جائے

;
نوشہرہ گرلز کالج نئی عمارت میں منتقل نوشہرہ گرلز کالج نئی عمارت میں منتقل Reviewed by Khushab News on 11:50:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.