پنجم امتحانات کے پہلےروز معصوم بچوں کیساتھ ایسا سلوک


مٹھہ ٹوانہ(نامہ نگار) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پنجم کے قائم کیے گئے مختلف امتحانی مراکز میں ناقص اور غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پرسالانہ امتحانات میں شامل بہترین پوزیشنیں لینے کے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے مستقبل کے معمارانتہائی ناقص انتظامات ہونے پر پریشانی کا شکار نظر آئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر انتظام پنجم کے امتحانات کے پہلے ہی دن سنٹر نمبر 127گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز مٹھہ ٹوانہ میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری انتظامات اور بد نظمی دیکھنے میںآئی کمرے چھوٹے ہونے کی وجہ سے فرنیچر اٹھا کر باہرِِِِ رکھ دیا گیا امتحانی عملہ کی جانب سے کوئی سیٹ پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے طلباءوطالبات کو گرد آلودفرش پر بٹھا یا گیا، سکول کے ریگولر بچوں کو سکول کے ساتھ قائم پرائیویٹ حویلی میں بٹھا دیا گیا سکول کے چوکیدار کی ڈیوٹی امتحانی سنٹر پر لگنے کی وجہ سے باقی کلاسیں عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں ان ناقص انتظامات کی وجہ سے سیکورٹی خدشات پیدا ہو گئے ہیںامتحانی سنٹرسے باہر آنے والے طلباءنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مرکز میں انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ پوری یکسوئی سے امتحان نہیں دے سکے ایسا ماحول فراہم کیا جائے کی موسمی اثرات سے بے نیاز ہو کر سولات حل کر سکیں ا نہوں نے کہا کہ سردی سے بچاﺅ کے ناقص انتظامات و دیگر لازمی سہولیات کا فقدان ہونے کی شکایت کرتے ہوئے طالبات کا کہنا تھا کہ شدید سردی سے انہیں جوابی پرچے تسلی بخش طور پر مکمل کرنے مشکلات درپیش ہیں طلباءو طالبات نے شکایت کی کہ درجہ حرارت بہت کم ہونے اور شدید سردی ہونے کے باوجود بھی امتحانی مراکز میں سردی سے بچنے کے کوئی انتظام نہیں ہے بیشتر کمروں کے کھڑکیاں بھی نہیں ہیں جبکہ امتحانی کمروں میں بیٹھنے کی معقول جگہ بھی نہیںشہری حلقوں نے بھی طلباءاور والدین کی شکایات کا ازالہ کرنے ای ڈی او ایجوکیشن کے ناروا رویے کا نوٹس لینے اور انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ امتحانی مراکز میں ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ امتحانات میں شامل کمسن طلباءبغیر کسی پریشانی کے سوالوں کے جوابات تحریر کر سکیں انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں سکول کے چوکیدار کی ڈیوٹی امتحانی سنٹر پر لگنے کی وجہ سے باقی کلاسیں عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں اس سلسلہ میں جب سکول ہیڈ ماسٹر عتیق کو نشان دہی کی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ ادھر ایک کلاس فور ڈیوٹی دے رہا ہے ۔
اشتہار 
;
پنجم امتحانات کے پہلےروز معصوم بچوں کیساتھ ایسا سلوک پنجم امتحانات کے پہلےروز معصوم بچوں کیساتھ ایسا سلوک Reviewed by Khushab News on 11:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.