خوشاب میں منہدم ہونیوالے دو منزلہ مکان بارے اہم انکشاف





اشتہار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ موسمیات کی غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق خوشاب کے محلہ نمد گراں میں منہدم ہونے والے دومنزلہ مکان پر آسمانی بجلی نہیں شہابیہ گرا ہے۔ اسی محلہ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف شاعر و ادیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ احباب چند دن قبل میں نے اپنے آبائی شہر میں آسمانی بجلی گرنے سے وفات پانے والے خاندان کا ذکر کیا تھا۔ وہ پوسٹ ابھی تک میرے سٹیٹس پر موجود ہے۔ اس پوسٹ کا عنوان تھا، ”ماسی صوباں تو کیوں زندہ بچ گئی“۔ کل ہمارے محلے میں اسلام آباد سے محکمہ موسمیات کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے گئی ہوئی تھی۔ انہوں نے حادثے میں تباہ ہونے والے آس پاس کے مکانات کا جائزہ لیا۔ ملبے کا جائزہ لیا۔ لوگوں سے انٹریوز کیے۔ سب نے یہ بتایا کہ اس وقت آسمان صاف تھا۔ بادل یا بارش نہیں تھی۔ آسمان پر ستارے چمک رہے تھے۔ تب انہوں نے اڑوس پڑوس کے وہ لوگ جو زخمی ہوکر ہسپتال پہنچے ہوئے تھے ان کے زخموں کا جائزہ لیا۔ ان سے معلومات لیں۔ معلوم ہوا کہ ان کے بدن آسمانی بجلی سے نہیں جلے بلکہ شدید قسم کی حرارت سے جھلس گئے۔واپسی سے پہلے اسلام آباد کی ٹیم نے غیر مصدقہ اعلان کیا کہ اس گھرپر آسمانی بجلی نہیں گری بلکہ شہاب ِ ثاقب گراہے۔ایک لحاظ سے یہ قیاس اس لیے درست معلوم ہوتاہے کہ اس گھر سے ملحقہ مکانات بھی تباہ ہوئے اور بہت بری طرح سے کریش ہوگئے۔ جیسے کسی ٹینک کے گولے سے بھی طاقتور کوئی چیز آکر ان سے ٹکرائی ہو۔بہرحال ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
اشتہار
;
خوشاب میں منہدم ہونیوالے دو منزلہ مکان بارے اہم انکشاف خوشاب میں منہدم ہونیوالے دو منزلہ مکان بارے اہم انکشاف Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.