تنظیم اساتذہ مسائل کے حل کےلئے بھرپورکردار اداکرے گی، عثمان غازی

نوشہر ہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)تنظیم اساتذہ مسائل کے حل کےلئے بھرپورکردار اداکرے گی،معاشرتی ترقی کے لئے اساتذہ کے کردارکوکسی طورنظراندازنہیں کیا جا سکتا ان خیالات کااظہارمحمدعثمان غازی صدرتنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا قابلِ قدر ،قابلِ احترام اوراہم جزوہے،اگرہم مضبوط بنیادوں پرترقی کرنا چاہتے ہیں تومعاشرے میں اساتذہ کے مقام میں اضافہ کرناہوگا،اساتذہ کسی بھی تبدیلی میں عمل انگیزکا کردار ادا کرتے ہیں ،تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب محنتی،دیانتداراورقابل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹیلینٹ اینڈپرفارمنس ایوارڈپروگرام کا جلدآغازکرنے جارہی ہے،اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہونا ضروری ہیں،کوئی ایساطریقہ کارترتیب دینے کی ضرورت ہے جس سے اساتذہ کے دفتری معاملات ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جاسکیں،انہیں دفتروں کے باربارچکرنہ لگانا پڑیں اور انہیں رشوت دینے پرمجبورنہ ہونا پڑے،ان کی تنخواہوں کے بقایا جات ان کے اکاوئنٹس میں خودکارطریقے سے بغیر کسی رکاوٹ منتقل کئے جائیں،اساتذہ کو تین درجاتی فارمولے کے تحت باقاعدگی سے گریڈدیئے جائیں،اس سلسلے میں باقی ماندہ کام جلد مکمل کیا جائے،اساتذہ کے سکیلوں کووفاق کے مطا بق اپ سکیل کرنے کا نوٹیفیکشن جلد جاری کیا جائے ،تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب اساتذہ کے چارٹرآف ڈیمانڈ کی تیاری کے لیئے بہت جلدضلعی ہیڈکوارٹرپرایک ٹیچرکنوینشن اورتعلیمی کانفرنس کا انعقادکررہی ہے۔
;
تنظیم اساتذہ مسائل کے حل کےلئے بھرپورکردار اداکرے گی، عثمان غازی تنظیم اساتذہ مسائل کے حل کےلئے بھرپورکردار اداکرے گی، عثمان غازی Reviewed by Khushab News on 5:55:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.