پارٹی کے خلاف سازش؟ ڈاکٹر غوث نیازی بھی بول پڑے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کےصدرسینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نظریاتی جماعت ہےاورکوئی بھی شخصیت اس کے خلاف سازش کامیاب نہیں کر سکتی وہ اپنے دفتر میں (ن) لیگ کے عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھا منصب حاصل کرے یہ اس کا حق ہے لیکن جب پارٹی فیصلہ کر دے تو پھر سب کو اسے قبول کرنا ہو گا اس موقع پر یونین کونسل 14ایم بی کے وائس چیرمین چوہدری محمد اقبال نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ (ن) لیگ کے منشور اور ڈاکٹر غوث نیازی کی شخصیت سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کررہے ہیں بعد ازاں انہوں نے(ن) لیگ میں شمولیت کیلئے اپنے کاغذات ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت خان بلوچ کے سپرد کیے دریں اثنائ یونین کونسل 14ایم بی کے چیرمین چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ ضلعی سیاست میں ہمارے قائد کر م الہی بندیال ہیں اور انہوں نے ہی ہماری مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے لہذا ہم تن من سے اس جماعت کا ساتھ دیں گے
;
پارٹی کے خلاف سازش؟ ڈاکٹر غوث نیازی بھی بول پڑے پارٹی کے خلاف سازش؟ ڈاکٹر غوث نیازی بھی بول پڑے Reviewed by Khushab News on 6:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.