بلدیاتی نمائندوں کے لیے پریشان کن خبر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) قانونی پیچیدگیوں کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ضلع کونسل، میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشنز، یونین کونسلز، یونین، ٹاو ن اور میونسپل کمیٹیوں کے آٹھ سے چودہ فروری کے دوران ہونے والے انتخابات ملتوی کیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے طریقہ کار کا معاملہ عدالت میں ہے اور طریقہ کار پر ابہام پایا جاتا ہے۔ جس کے باعث قانونی پیچدگیاں دور ہونے اور عدالتی فیصلے تک انتخابات ملتوی کیئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا تھا مگر صوبے یہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانا چاہتے تھے۔
;
بلدیاتی نمائندوں کے لیے پریشان کن خبر بلدیاتی نمائندوں کے لیے پریشان کن خبر Reviewed by Khushab News on 8:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.