وادی سون کی خبریں (جمعرات 4 فروری)



ٹرانسپورٹ کرائے و قیمتیں کم کی جائیں،پرنس نذیر 

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مزدور کسان کمیٹی کے رہنما پرنس نذیر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کراکے ٹرانسپورٹ کے کرایے اور روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتوں میں کمی کرائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ
کے مطابق کمی کرئے تاکہ عوام مہنگائی کے طوفان سے بچ سکیں
وادی سون میں آوارہ کتوں نے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)وادی سون کے مختلف قصبات اوچھالی،صدیق آباد،سبھرال،انگہ ،اوگالی،کھوڑہ،کبھکی،جابہ اور مرکزی شہر نوشہرہ سمیت گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور ان کتوں کی وجہ سے شہریوں کو اپنے محلوں میں آمدورفت خاص طور پر رات کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان علاقوں کے مکینوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے متعدد کتے آوارہ ہیں اور کئی مرتبہ پاگل بھی ہوجاتے ہیں جو قریب سے گزرنے والے کسی بھی شہری کو کاٹ سکتے ہیں جس سے ان کی جان کوخطرہ ہے آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے

حقیقی کامیابی عشق رسول سے ہی ممکن ہے، امیر سلطان چشتی 

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان مشائخ کونسل پیرمحمد امیر سلطان چشتی نے کہا ہے کہ حقیقی کامیابی صرف اور صرف عشق رسول میں ہے مسائل سے نجات کےلئے حضور نبی کریم کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا آج انسانیت کوجتنے مسائل درپیش ہیں اور عالمی امن و سلامتی کو جتنے خطرات لاحق ہیں ان سے نبرد آزما ہونے کےلئے ہمیں حضور نبی کریم کی اعلی ترین تعلیمات کو مشعل راہ بنا نا ہوگا باالخصوص مسلمانوں کو اپنے عمل وکردار سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم آقائے کل جہاں نبی کریم کے سچے غلام اور امتی ہیں۔
;
وادی سون کی خبریں (جمعرات 4 فروری) وادی سون کی خبریں (جمعرات 4 فروری) Reviewed by Khushab News on 7:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.