ضلع خوشاب کی خبریں(7 فروری)


جعلی چیک دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جعلی چیک دینے والے دو ملزمان کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔ فاروق کالونی سرگودھا کے رہائشی ٹھیکیدار محمد فیاض نے اقبال شیخ کو 90ہزار روپے کا چیک دیا جو بوگس نکلا۔ اسی طرح احمد خان نے ملک مبین سلطان کے شو روم سے 10موٹر سائیکل خریدے اور لاکھ روپے نقد ادا کیا باقی 4لاکھ 20ہزار کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

 ویگن الٹنے سے تین افراد زخمی 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میانوالی روڈ پر اوکھلی موہلہ موڑ کے نزدیک تیز رفتار ویگن بے قابو ہو کر ا ±لٹ گئی جس کے نتیجہ میں صوفیہ ضیائ،مہر النسااور شفیق خان شدید زخمی ہوگئے ، تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں منتقل کردیا۔

 ناجائز اسلحہ برآمد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں زیر حراست ملزمان نادر علی ،نصر اللہ اور محمد کامران کی نشاندہی پر 3پسٹل برآمد کرلئے۔پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران محمد حسین اور خالقداد کے
قبضہ سے ایک،ایک بندوق برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

 ٹریکٹر سے گرکر نوجون زخمی 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رحمن کالونی میں پچیس سالہ نوجوان کاشف عباس ٹریکٹر سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ کاشف عباس کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں داخل کرا دیا گیا جہاں ا ±سکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کاشف عباس اپنے ٹریکٹر پر جا رہا تھا کہ جھٹکا لگنے سے ٹریکٹر کے سامنے گرا اور ٹریکٹر اس کے اوپر سے گزر گیا۔
اشتہار
;
ضلع خوشاب کی خبریں(7 فروری) ضلع خوشاب کی خبریں(7 فروری) Reviewed by Khushab News on 10:40:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.